Urdu News

لیڈز یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر روڈریگو مورینو کورونا وائرس سے متاثر

لیڈز یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر روڈریگو مورینو کورونا وائرس سے متاثر

لیڈز یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر روڈریگو مورینو کورونا وائرس سے متاثر

لیڈز ، 04 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

لیڈز یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر روڈریگو مورینو کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس کی اطلاع انہوں نے خود سوشل سائٹس انسٹاگرام پر دی۔ مورینو انفیکشن کی وجہ سے کرسٹل پیلس کے خلاف کلب کے آئندہ پریمیر لیگ میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔

مورینو نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’’ بدقسمتی سے پہلے ہی انفیکشن میں مبتلا ایک فیملی ممبر کے ساتھ رابطے میں آنے سے مجھ میں اس وبائی مرض کا انکشاف ہوا ہے ۔ پروٹوکول کے مطابق میں اب کرسٹل پیلس کے خلاف پریمیر لیگ میں حصہ نہیں لے سکوں گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’میں اور میرے کنبے دونوں ہی بہتر محسوس ہورہے ہیں اور ان کا مثبت نظریہ ہے۔ گھر سے ہی میں لیڈز اور ہسپانوی نیشنل ٹیم کی حمایت کروں گا اور میں جلد ہی پچ پر آؤں گا۔ سبھی کا تعاون کرنے کا شکریہ۔‘‘

اس سے قبل ، مورینو 2 نومبر کو کلسٹر کے ساتھ لیسٹر سٹی کے خلاف بھی نہیں کھیلے تھے ، کیونکہ وہ ایک ایسے شخص سے قریبی رابطے میں آئے تھے جو کورونا سے متاثر تھا۔

Recommended