Urdu News

مرکزی وزیر تعلیم نے دو روزہ ورچوئل انٹرنیشنل اکھنڈ کانفرنس ایجوکون-2020 کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر تعلیم نے دو روزہ ورچوئل انٹرنیشنل اکھنڈ کانفرنس ایجوکون-2020 کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دو روزہ ورچوئل انٹرنیشنل اکھنڈ کانفرنس ایجوکون 2020 کا افتتاح کیا۔اس دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام پنجاب مرکزی یونیورسٹی ، بھٹنڈہ،(CUPB) نے گلوبل ایجوکیشنل ریسرچ ایسوسی ایشن(GERA) کے تعاون سے CUPBکے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر رگھویندر –پی۔تیواری اور پدم شری ڈاکٹر مہندر سوڈھا(سرپرست، جی ای آر اے)کی سرپرستی میں آیا۔ ایجوکون-2020کا مرکزی خیال تعلیم کو اس طرح سے وضع کرنا ہے کہ وہ نوجوانوں میں انقلابی تبدیلیاں لائے اور عالمی امن بحال ہوسکے۔

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کانفرنس کے لئے بہت مناسب اور عصری بنیادی خیال منتخب کرنے کے لئے CUPBکی تعریف کی، انھوں نے  کہا کہ اس دو روزہ اکھنڈ کانفرنس سے دنیا بھر کے تحقیق کاروں اور طلبا کو یہ پیغام جائے گا کہ ریسرچ 24 گھنٹے ساتوں دن کا عمل ہے اور اس میں انتہائی تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس سے امکانی اساتذہ کو تعلیم کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے مختلف ٹکنالوجیز اور اس کے مختلف پہلوؤں کو جاننے کا موقع ملے گا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایجوکون 2020 کے دوران بین الاقوامی سطح پر مقبول مقررین اور نوجوان تحقیق کاروں کے اظہار خیال سے یقینا ًقومی تعلیمی پالیسی 2020 کی مؤثر عمل آوری کے لئے ایک خاکہ تیار کرنے اور نوجوانوں میں مطلوبہ ہنر مندی کے رجحان کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جس سے نوجوان آتم نربھر بھارت میں اپنا تعاون دے سکیں گے۔

Recommended