Urdu News

سیاحتی مقامات پر قومی پرچم نصب کیا جائے گا: جناب جی کشن ریڈی

سیاحتی مقامات پر قومی پرچم نصب کیا جائے گا: جناب جی کشن ریڈی

ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالہ میں ریاستی وزرائے سیاحت کی سہ روزہ قومی کانفرنس آج مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی کی موجودگی میں اختتام کو پہنچی۔ مدھیہ پردیش، اروناچل پردیش، آسام، گوا، ہریانہ، میزورم، اڈیشا، تمل ناڈو، اترپردیش، پنجاب، مہاراشٹر اور ہماچل پردیش سمیت 12 ریاستوں کے وزرائے سیاحت نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

اختتامی تبصرے میں، جناب جی کشن ریڈی نے اپنے قیمتی مشورے دینے کے لیے تمام ریاستی مندوبین اور شعبہ سے وابستہ نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔ جناب ریڈی نے اپیل کی کہ تمام ریاستیں سیاحتی شعبے کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے بہترین طور طریقے اپنائیں اور انہیں ساجھا کریں۔ سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے اور انہیں فروغ دینے کے لیے ریاستوں کو مختلف محکموں کے ضلعی افسران اور شراکت داروں کے ساتھ ریاستی سطح پر اس طرح کی کانفرنسوں کا اہتمام کرنا چاہئے۔جناب ریڈی نے یووا ٹورزم کلبس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ کلب اس شعبہ کے لیے ازحد اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

قومی پرچم نصب کیے جائیں گے

جناب ریڈی نے یہ بھی بتایا کہ سیاحتی مقامات پر قومی پرچم نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے ریاستوں اور شراکت داروں سے تمام ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات پر پرچم  نصب کرنے کی بھی اپیل کی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع فراہم فراہم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً اس طرح کی کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کے مطلوبہ نتائج جلد حاصل ہوں گے۔

ہوٹلوکی بکنگ اور سیاحوں کی آمد

کانفرنس کے نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے. سیاحت کے سکریٹری  جناب اروند سنگھ نے کہا کہ بھارت خصوصی طور پر گھریلو سیاحت کے ذریعہ عالمی سیاحت کی بحالی میں تعاون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گھریلو ہوائی مسافر نقل وحمل، ہوٹلوکی بکنگ . اور سیاحوں کی آمد جیسے تمام بڑے سیاحتی اشاریوں نے ماقبل وبائی مرض کی سطحوں کی جانب بحالی کے اشارے ظاہر کرنے شروع کر دیے ہیں۔ قومی سیاحتی پالیسی جامع تصوریت اور 2047 تک شعبہ کے ذریعہ ایک کھرب امریکی ڈالر کے بقدر کا ہدف حاصل کرنے. اور بھارتی  سیاحت کو بحال کرنے کی حکمت عملی کے ساتھ وضع کی گئی تھی۔ اس پس  منظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے. وزارت ذمہ دار اور ہمہ گیر سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے بھی راستہ ہموار کر رہی ہے۔

مالامال ثقافی ورثے کو پیش کرنے کا ارادہ

جناب اروند نے مزید کہا کہ بھارت 2023 کے لیے جی 20 کی اپنی صدارت کے دوران. ایک بڑے سیاحتی مقام کے طور پر خودکو قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ہم اپنے ملک میں دنیا کا استقبال کرتے ہوئے. سخت محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کو یقینی بنانے. اور اپنے مالامال ثقافی ورثے کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ہم نے ویزا اصلاحات، سفر کو آسان بنانے، ہوائی اڈوں پر مسافر دوست نقل مکانی سہولتیں. بین الاقوامی سفر کے لیے کھلاپن سمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے کا منصوبہ وضع کیا ہے. اور دو روزہ میٹنگ کے دوران ان موضوعات پر غوروخوض کیا جائے گا۔

2024 کے لیے بھارتی سیاحتی کے لیے طے کیے گئے اہداف کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے. انہوں نے کہا کہ ہم 2024 کے وسط تک ماقبل وبائی مرض کی سطح تک بحالی کی کوشش کریں گے۔ 2024 تک ملک کے سیاحتی شعبہ سے 50 بلین امریکی ڈالر کے بقدر جی ڈی پی تعاون حاصل ہونے.غیر ملکی زرمبادلہ آمدنی 30 بلین امریکی ڈالر کے بقدر ہونے . اور غیر ممالک سے 15 ملین کے بقدر سیاحوں کی آمد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ آمدنی حاصل

انہوں نے مزید کہا کہ تخمینہ کے مطابق بھارت آئندہ دہائی . میں 7 سے 9 فیصد سی اے جی آر کے بقدر نمو حاصل کرے گا. سیاحتی شعبہ سے 250 بلین امریکی ڈالر کے بقدر جی ڈی پی تعاون حاصل کرے گا. سیاحتی شعبہ میں 137 ملین روزگار پیدا کرے گا. 56 بلین امریکی ڈالر کے بقدر غیر ملکی زرمبادلہ آمدنی حاصل کرے گا. اور 2030 تک غیر ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کے 25 ملین کے نشان کو حاصل کرے گا۔ ہم 2047 تک سیاحتی شعبے کے قائدین کی صف میں بھارت کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے. ان اہداف اور عہد بندگیوں سے ہم آہنگ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پابند عہد ہیں۔

بھارتی مہمان نوازی کے شعبہ  میں کرائے پر سکونت پذیری

کانفرنس کے آخری دن، مارکیٹنگ کے لیے ڈجیٹل تکنالوجی کا کردار. اور سیاحتی مقامات کو فروغ، بھارتی مہمان نوازی کے شعبہ  میں کرائے پر سکونت پذیری کی ابھرتی ہوئی اہمیت. آیوروید، خیروعافیت، اور میڈیکل ویلیو ٹریول. اور آخر میں جنگلات اور جنگلاتی زندگی سے متعلق سیاحت کے موضوع پر سیشنوں کا اہتمام کیا گیا۔ بھارتی حکومت کے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے سکریٹری. جناب الکیش شرما، بھارتی حکومت کی ہنرمندی ترقیات. اور صنعت کاری کے سکریٹری جناب راجیش اگروال، جی20شرپا جناب امیتابھ کانت. نیتی آیوگ کے رکن، ڈاکٹر کمار پال، ایڈشنل سکریٹری صحت و کنبہ بہبود جناب لو اگروال، سکریٹری سیاحت جناب اروند سنگھ. ڈی جی سیاحت جناب جی کملا وردھن راؤ اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Recommended