Urdu News

لوکٹک جھیل میں منعقد تین روزہ نمائش میں گمنام منی پوری مجاہدین آزادی  

گمنام منی پوری مجاہدین آزادی کے کارناموں کو پیش کیا جا رہا

لوکٹک جھیل میں منعقد تین روزہ نمائش میں گمنام منی پوری مجاہدین آزادی  

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مرکزی کمیونی کیشن  بیورو کے علاقائی دفتر. امپھال، منی پور کے زیر اہتمام پہلی تین روزہ ’’تیرتی‘‘ تصویری نمائش آج لولٹک جھیل میں شروع ہوئی۔ اپنی نوعیت کی یہ پہلی نمائش جھیل میں خصوصی طور پر تیار کیے گئے ایک تیرتے ہوئے پلیٹ فارم پر رکھی گئی ہے، اور ساحل سے لکڑی کے ایک عارضی راستے کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ مرکزی کمیونی کیشن بیورو (سی بی سی) نے اپنی 50 سال سے زیادہ کی تاریخ میں اس طرح کے انتظام کی کوشش کی ہے۔

منی پور کے چیئرمین تونگ برم روبندرو سنگھ

مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور تعلیم ڈاکٹر آر کے رنجن نے حکومت ہند کی. وزارت اطلاعات و نشریات کے گوہاٹی کے ڈائرکٹر جنرل (این ای زیڈ) جناب بی نارائنن اور ایم ایس پی ڈی سی ایل. حکومت منی پور کے چیئرمین تونگ برم روبندرو سنگھ اور دیگر معززین کی موجودگی میں نمائش کا افتتاح کیا۔

اس نمائش میں ’’سیوا کے آٹھ سال، سوشاسن، غریب کلیان‘‘ پر منی پوری زبان کی 88 تخلیقات . اور تقریباً 11 گمنام منی پوری مجاہدین آزادی کی تخلیقات کو نمائش میں رکھا جا رہا ہے، جو جمعہ کی شام تک عوام کے لیے کھلی ہے۔

اپنی تقریر میں مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن کو ظاہر کرنے والی یہ نمائش شاید دنیا کی پہلی تیرتی نمائش ہوگی۔

ڈاکٹر رنجن نے کہا کہ اس طرح کی نمائش ملک کے وزیر اعظم کے طور پر. نریندر مودی کے آٹھ سالہ دور میں مختلف کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے سب کو متاثر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ذریعے نو مہینوں کے اندر کووڈ-19 کی دو ویکسین تیار کرنا. وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

اس کے علاوہ، ہندوستان ایک ایسا ملک بن گیا ہے. جہاں سب سے زیادہ لوگوں نے کووڈ-19 کے ٹیکے لگوائے ہیں۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ہندوستان پڑوسی ممالک کو بھی مفت ویکسین فراہم کر رہا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کی جدوجہد آزادی کی تاریخ جدوجہد آزادی . کے گمنام ہیروز کے تعاون کو شامل کیے بغیر مکمل نہیں ہوگی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنی تقریر کرتے ہوئے. ایم ایس پی ڈی سی ایل کے چیئرمین ٹی روبندرو سنگھ نے نمائش کے انعقاد کے لیے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کیا۔ یہ نمائش عوام کو جدوجہد آزادی کی تاریخ کی یاد دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو ابھارنے میں مدد ملے گی۔

ڈائرکٹر جنرل (این ای زیڈ) بی نارائنن نے بتایا کہ آج جس تیرتی نمائش کا افتتاح کیا گیا ہے. اس کا مقصد نوجوانوں کو اپنی نئی اور اختراعی صلاحیتوں سے راغب کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منی پور کی جدوجہد آزادی کے. مزید گمنام ہیروز کو بیورو کی پہل کے تحت آئندہ نمائش میں دکھایا جائے گا۔

Recommended