Urdu News

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ اور جن سنگھ کے بانی کیشو بھائی پٹیل کی موت پروزیراعظم کااظہارتعزیت

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ اور جن سنگھ کے بانی کیشو بھائی پٹیل کی موت پروزیراعظم کااظہارتعزیت

نئی دہلی ، 29 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ اور جن سنگھ کے بانی کیشو بھائی پٹیل کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اورکہاکہ کیشو بھائی نے مجھ سمیت بہت سے چھوٹے کارکنوں کو تیار کیا تھا۔ ان کی ساری زندگی گجرات کی ترقی اور ہر ایک گجراتی کو بااختیار بنانے کے لیے وقف تھی۔

وزیر اعظم مودی نے مرحوم قائد کے بیٹے بھرت کو فون کرکے اظہار تعزیت کیا۔ ٹویٹر پر مودی نے کیشو بھائی پٹیل کے ساتھ خود کی بہت سی تصاویر شیئرکی ہیں۔ ان تصاویر سے دونوں رہنماوں کے درمیان قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ دراصل ، مودی نے کیشو بھائی کے ساتھ گجرات میں ایک طویل عرصے تک کام کیا۔ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی ، نریندر مودی آشیرواد حاصل کرنے کے لیے کیشو بھائی پٹیل کے پاس جاتے رہتے تھے ۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا اور کہا ، ہمارے پیارے اور قابل احترام کیشو بھائی کا انتقال ہو گیا ہے… مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک نمایاں رہنما تھے جو معاشرے کے ہر طبقے کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ ان کی زندگی گجرات کی ترقی اور ہر ایک گجراتی کو بااختیار بنانے کے لئے وقف تھی ۔

وزیر اعظم نے کیشو بھائی کو اپنا سیاسی سرپرست بتایا اور کہا کیشو بھائی نے مجھ سمیت بہت سے چھوٹے چھوٹے کارکن تیارکئے ۔ہر ایک کو ان کی قابل فخر طبیعت پسند آئی۔ ان کی موت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میری نیک خواہشات ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں کے ساتھ ہیں۔

Recommended