Urdu News

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور اُن کے مصری ہم منصب نے قاہرہ میںکی بات چیت

دفاعی نمائش 2022 سے الگ بھارت –افریقہ دفاعی مذاکرات کے دوران ایم پی-آئی ڈی ایس اے میں بھارت –افریقہ سکیورٹی فیلو شپ پروگرام

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 19 ستمبر 2022 کو قاہرہ میں مصر کے وزیر دفاع جنرل محمد ذکی کے ساتھ باہمی سطح کی بات چیت کی۔ جناب راج ناتھ سنگھ، جو اِن دنوں مصر کے سرکاری دورے پر ہیں، کو باہمی بات چیت سے قبل قاہرہ میں  دفاع کی وزارت میں باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات پر غوروخوض کیا اور تربیت کے لئے فوجی عملے کے تبادلے اور مشترکہ فوجی مشقوں کا اور زیادہ اہتمام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

  ہندوستان اور مصر کی خدمات کو تسلیم کیا

دونوں وزرا نے ایک مقررہ وقت کے اندر ہندوستان اور مصر کی دفاعی صنعتوں. کےد رمیان تعاون بڑھانے کے لئے بہت سی تجاویز کی نشاندہی کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں لیڈروں نے دنیا میں امن و استحکام کے لئے  ہندوستان اور مصر کی خدمات کو تسلیم کیا . اور علاقائی سلامتی پر بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فریقین نے کووڈ اُنیس عالمی وبا کے باوجود گزشتہ سال دفاعی رابطے.  اور تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں کافی تیزی آئی ہے۔

تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط

مصر کے صدر جناب عبدالفتاح السیسی  کے ساتھ وزیردفاع کی ملاقات کے بعد. دونوں وزرا نے سکیورٹی بڑھانے اور باہمی    تعاون کے دفاعی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے سے اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں کے وزرا نے دفاع کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے. جو اِس دورے کے دوران ایک سنگ میل تقریب تھی۔ اس سے آپسی مفاد کے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی۔

ڈیفنس ایکسپو کاایک حصہ

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے  ہندوستان افریقہ دفاعی مذاکرات .اور آئی آر او کے وزرائے دفاع کے کنکلیو میں شرکت کے لئے اپنے مصری ہم منصب کو بھی دعوت دی. جو 12ویں ڈیفنس ایکسپو کاایک حصہ ہوگی اور یہ کنکلیو 18 سے 22 اکتوبر 2022 کے دوران گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہوگی۔

اپنے دن کی مصروفیات کے حصے کے طور پر وزیر دفاع نے. قاہرہ میں مصر کے مرحوم صدر انور السادات کے مقبرے اور نا معلوم فوجی یادگارپر خراج عقیدت پیش کیا۔

Recommended