Urdu News

فیفا ( فٹ بال ) ورلڈ کپ کی ٹرافی

فیفا ( فٹ بال ) ورلڈ کپ کی ٹرافی

فیفا ( فٹ بال ) ورلڈ کپ کی ٹرافی
18 قیراط سونے کی بنی 15 انچ اونچی اس ٹرافی کا وزن چھ کلوگرام سے کچھ زیادہ ہے۔ ٹرافی کے نیچے ورلڈ کپ جیتنے والی 12 ٹیموں کے نام درج ہیں۔
فیفا کے اصولوں کے مطابق اصل ٹرافی فیفا کے پاس رہتی ہے۔ جبکہ فاتح ٹیم کو مستقل طور پر ٹورنامنٹ ایڈیشن ٹرافی دی جاتی ہے. جسے بعض لوگ ’ریپلیکا‘ بھی کہتے ہیں۔ فیفا کے مطابق فاتح ٹیم کو ملنے والی ٹرافی مکمل سونے کی نہیں بنی ہوتی بلکہ اس پر سونے کا پانی چڑھا ہوتا ہے۔ اس پر ورلڈ کپ کا سال، میزبان ملک اور فاتح ٹیم کا نام درج ہوتا ہے۔ فیفا کے مطابق قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کی فیڈریشن کو انعامی رقم کے طور پر چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم فرانس کو تین کروڑ ڈالر ملیں گے۔ ورلڈ کپ کی ٹرافی
ٹورنامنٹ کی تیاریوں کی مد میں 15 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے
تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کروشیا کو دو کروڑ 70 لاکھ. جبکہ چوتھے نمبر پر مراکش کو دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔
اس کے علاوہ پانچویں سے آٹھویں نمبر کی ٹیموں کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر. نویں سے 16ویں نمبر کی ٹیموں کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر جبکہ 17ویں سے 32ویں نمبر کی ٹیموں کو 90 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کی مد میں 15 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
خیال ہے کہ اس انعامی رقم کے پورے پیسے کھلاڑیوں کو نہیں دیے جاتے مگر اس میں بڑا حصہ انھی کا ہوتا ہے۔

Recommended