Urdu News

مشرقی افغانستان میں مسلح افراد نے ٹی وی اینکر کو ہلاک کردیا

مشرقی افغانستان میں مسلح افراد نے ٹی وی اینکر کو ہلاک کردیا

مشرقی افغانستان میں مسلح افراد نے ٹی وی اینکر کو ہلاک کردیا

Armed men shot dead TV anchor in Afghanistan

کابل ، 11 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مشرقی افغانستان میں جمعرات کی علی الصبح مسلح افراد نے ٹی وی اینکر کوہلاک کردیا۔ گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے بتایا کہ جیسے ہی صحافی ملالہ میوند مشرقی صوبہ ننگرہار میں واقع اپنے گھر سے باہر آئیں ، ویسے ہی حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

وہ ٹی وی اور ریڈیو کی اینکرنگ کے علاوہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہیں۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

حال ہی میں افغانستان میں عام شہریوں پر ہوئے حملوں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ سے متعلقہ تنظیموں نے قبول کی ہے۔ اس کا صدر دفتر مشرقی افغانستان میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ایک بم حملے میں دو افغان صحافی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس علاقے میں بھی طالبان سرگرم ہیں۔ انٹرنیشنل پریس فریڈم گروپ کے رپورٹرس ودآوٹ بارڈرس نے افغانستان کو صحافیوں کے لیے ایک خطرناک ترین ملک قرار دیا ہے۔

افغانستان میں اس طرح کی صورت حال یقیناً میڈیا کی آزادی پر ایک بڑا سوال ہے ۔ افغانستان میں مسلسل دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے ایک بڑی سازش ہے۔

اس طرح کے حملے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اکیسویں صدی میں میڈیا کی آزادی پر جب کھل کر بات کی جاتی ہے تو آخر کار افغانستان میں یہ صورت حال کیوں ہے؟

Armed men shot dead TV anchor in Afghanistan

Recommended