Urdu News

متھرا کی شاہی مسجد میں ہنومان چالیسا پڑھ رہے چارنو جوانوں کوپولیس نے حراست میں لیا

متھرا کی شاہی مسجد میں ہنومان چالیسا پڑھ رہے چارنو جوانوں کوپولیس نے حراست میں لیا

<h3 style="text-align: center;">متھرا کی شاہی مسجد میں ہنومان چالیسا پڑھ رہے چارنو جوانوں کوپولیس نے حراست میں لیا</h3>
<p style="text-align: right;">متھرا ، 3 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> اترپردیش کے ضلع متھرا کے قصبہ گووردھن کی شاہی عید گاہ مسجد میں جب چار نوجوانوں کےہنومان چالیسا پڑھنے کے بعد جےشری رام کے نعرے لگانے کی اطلاع ملی تو پولس انتظامیہ کے ہوش اڑگئے۔ پولس نے ان نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان کا چالان کردیا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولس نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں متھرا کی فضا خراب کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہر ایک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔</p>
<p style="text-align: right;">بتادیں کہ پانچ دن قبل مسلم نوجوانوں نے ضلع کے ناندگاؤں کے مندرمیں نمازادا کی تھی۔ آج حراست میں لیے گیے ملزم نوجوانوں کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنے کے مقصد سے ہنومان چالیسا پڑھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا جب مسلمان مندرمیں نماز پڑھ سکتے ہیں، تو ہم عید گاہ میں ہنومان چالیسا کیوں نہیں پڑھ سکتے ہیں۔ بس اسی وجہ سے ہم ہنومان چالیسا پڑھ رہے ہیں۔</p>.

Recommended