Urdu News

نتیجے آنے کے بعد سندھیا اور بی جے پی ایک دوسرے پر لگائیں گے ہار کا الزام۔ کمل ناتھ

نتیجے آنے کے بعد سندھیا اور بی جے پی ایک دوسرے پر لگائیں گے ہار کا الزام۔ کمل ناتھ

نتیجے آنے کے بعد سندھیا اور بی جے پی ایک دوسرے پر لگائیں گے ہار کا الزام۔ کمل ناتھ

بھوپال ، 3 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے طور پر ریاست کی عوام بی جے پی کو کرارا جواب دے گی اور جیوتی رادتیہ سندھیا اپنے حامیوں کی ہار کا الزام بی جے پی کے اوپرلگائیں گے۔

کمل ناتھ نے بروز منگل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیوراج جی آج ووٹنگ کے نصف دن گزر جانے کے بعد بھی مجھے کوس رہے ہیں، میری برائی کررہے ہیں۔ وہ آج بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مدت کار کے حساب پر بات نہیں کررہے ہیں، لیکن جھوٹ پروسنا، گمراہ کرنا ان کی عادت بن چکی ہے۔ اس دوران کمل ناتھ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں آج سے ہی یہ بات کہہ رہا ہوں کہ 10 تاریخ کو جیوتی رادتیہ سندھیا بی جے پی پر الزام لگائیں گے کہ بی جے پی نے ان کے لوگوں کو ہرا دیا اور بی جے پی جیوتی رادتیہ سندھیا پر الزام لگائے گی کہ ان کی وجہ سے بی جے پی کی بری ہار ہوئی۔

کمل ناتھ نے کہا کہ یہ انتخاب عوام کا انتخاب ہے، عوام خود ریاست کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ انتخاب لڑ رہی ہے۔ مجھے ووٹروں پر پورا اعتماد ہے، آج کا ووٹر بے حد بیدار ہے، کسی بھی طرح کے جھوٹ، جھوٹے اعلانات اور گمراہ کرنے کی سیاست میں آنے والے نہیں ہیں۔ وہ سیاسی نہیں ہیں لیکن سیاست کو بہتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان ضمنی انتخابات میں بری طرح سے پٹ رہی ہے، اس لیے تشدد، غنڈا گردی، شراب، انتظامیہ، پولیس، پیسے کا گزشتہ تین سے دن جم کر استعمال کر رہی ہے۔ مجھے اس کی مسلسل شکایتیں مل رہی ہیں، لیکن ووٹر 10 تاریخ کو نتائج کی شکل میں بی جے پی کو سخت جواب دے گا۔

Recommended