Urdu News

وزیر اعظم نے آئی آئی ٹی اونا کو قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نے آئی آئی ٹی اونا کو قوم کے نام وقف کیا

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی ) اونا کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پہلے آج، وزیر اعظم نے امب اندورا، اونا سے نئی دہلی تک نئی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاحی سفر کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز گرو نانک دیو جی، سکھ مذہب کے گرو اور ماں چنت پورنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا اور دھنتیرس اور دیوالی سے پہلے ہماچل پردیش کے لیے تحائف پیش کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ہماچل پردیش کے ساتھ اپنی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس کی قدرتی خوبصورتی پر تبصرہ کیا اور کہا کہ وہ بہت خوش قسمت رہے ہیں کہ وہ ماں چنت پورنی کے سامنے اپنا سر جھکائیں۔

پچھلی حکومتوں کی طرف سے چھوڑی گئی ترقی کی خلیج کو پر کر رہے

وزیر اعظم نے اظہار خیال کیا کہ ہماچل پردیش اور مرکز کی سابقہ ​​حکومتوں نے ہماچل پردیش کے شہریوں کی ضروریات اور خواہشات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ہماری مائیں اور بہنیں تھیں جنہوں نے ایسی صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان اٹھایا”۔ وزیر اعظم نے معنی خیز انداز میں کہا کہ اب وقت بہتر ہو چکا ہے. اور موجودہ حکومت نہ صرف عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے. بلکہ پوری لگن اور قوت کے ساتھ ان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا “ہم نہ صرف پچھلی حکومتوں کی طرف سے چھوڑی گئی ترقی کی خلیج کو پر کر رہے ہیں. بلکہ ریاست کی بنیاد کے مضبوط ستون بھی تعمیر کر رہے ہیں” ۔

ہماچل کے نوجوانوں کے تعاون کا بھی ذکر

ملک بھر میں ہنرمندی اور اختراعی اداروں کی ضرورت کی نشاندہی کرتے ہوئے. وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور استعداد کو نکھارنا آج ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے فوج میں خدمات انجام دینے اور ملک کی سلامتی میں . نئی ​​جہتیں پیدا کرکے ہماچل کے نوجوانوں کے تعاون کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے مزید کہا، “اب مختلف قسم کی مہارتیں انہیں فوج میں بھی اعلیٰ عہدوں پر لے جانے میں مدد فراہم کریں گی۔”اس موقع پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر، ہماچل پردیش کے گورنر جناب راجیندر وشواناتھ آرلیکر، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور بی جے پی کے ریاستی صدر جناب سریش کشیپ موجود تھے۔

پس منظر

آتم نربھر بھارت کے لیے وزیر اعظم کی واضح  اپیل نے حکومت کے مختلف نئے. اقدامات کی حمایت کے ذریعے ملک کو متعدد شعبوں میں خود انحصاری کے حصول کی طرف تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔ ایسا ہی ایک اہم شعبہ دوا سازی ہے، اور اس شعبے میں آتم نربھربھارت کو لانے کے لیے. وزیر اعظم نے اونا ضلع کے ہرولی میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا. جو 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ بلک ڈرگ پارک اے پی آئی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد کرے گا۔ توقع ہے کہ اس سے لگ بھگ 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئے گی. اور 20,000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ اس سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی۔

وزیر اعظم نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) اونا کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ اس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے 2017 میں رکھا تھا۔

اس سے پہلے آج. وزیر اعظم نے نئی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاحی سفرکا جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔ امب اندورا سے نئی دہلی تک چلنے والی. یہ ملک میں متعارف کرائی جانے والی چوتھی وندے بھارت ٹرین ہوگی. اور یہ پہلے والی ٹرینوں کے مقابلے میں ایک جدید ورژن ہے. جو بہت کم وزن اور کم وقفے میں زیادہ رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ صرف 52 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک تیز ہوجاتی ہے۔ ٹرین کے متعارف ہونے سے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی. اور سفر کا ایک آرام دہ اور تیز رفتار وسیلہ فراہم کیا جائے گا۔

Recommended