Urdu News

کرسٹیانو رونالڈو کا کووڈ۔19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم میں واپسی کے لئے تیار

کرسٹیانو رونالڈو کا کووڈ۔19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم میں واپسی کے لئے تیار

کرسٹیانو رونالڈو کا کووڈ۔19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم میں واپسی کے لئے تیار

ٹیورن ، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

پرتگال اور جوونٹس کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کا کووڈ۔19 ٹیسٹ منفی آگیا ہے ، جس کے بعد وہ ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

سیری اے کلب نے جمعہ کے روز اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی۔ جوونٹس نے ایک بیان میں کہا کہ’’کرسٹیانو رونالڈو کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی تحقیقات کی گئیں ، جس کا نتیجہ منفی آیا۔ رونالڈو 19 دن بعد واپس آرہے ہیں اور اب وہ ہوم کورنٹین سے باہر ہیں‘‘۔

یادرہے کہ رونالڈو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے بارسلونا کے خلاف چیمپئنز لیگ کے میچ میں نہیں کھیلے تھے۔ رونالڈو کا آج کوئڈ 19 کا دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔ ان کی اطلاعات کے منفی ہونے کے بعد وہ اتوار کے روز اسپیزیا کے خلاف کھیل سکیں گے۔

Recommended