Urdu News

وزیر اعظم 20-19 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم 19 جنوری کو کرناٹک اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19-20  اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے

19 اکتوبر کو صبح تقریباً 9:45 بجے، وزیر اعظم مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سنٹر، گاندھی نگر میں  دفاعی ایکسپو 22 کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب وزیر اعظم اَدلج میں مشن اسکولس آف ایکسی لینس کا آغاز کریں گے۔ تقریباً 3:15 بجے وہ جوناگڑھ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، شام 6 بجے کے قریب، وہ انڈیا اربن ہاؤسنگ کنکلیو 2022 کا افتتاح کریں گے اور راجکوٹ میں متعدد اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ راجکوٹ میں تقریباً شام 7:20 بجے جدید تعمیراتی طریقوں کی نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔ گجرات کا دورہ

وزیراعظم گاندھی نگر میں

وزیراعظم دفاعی ایکسپو- 2022 کا افتتاح کریں گے۔ ‘فخر کا راستہ’ کے عنوان کے تحت منعقد ہونے والی اس ایکسپو میں اب تک منعقد ہونے والی انڈین ڈیفنس ایکسپو میں سب سے بڑی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔ پہلی بار، یہ ایک دفاعی نمائش کا مشاہدہ کرے گا، جو خصوصی طور پر ہندوستانی کمپنیوں کے لیے منعقد ہوگا، جس میں غیر ملکی او ای امیز کی ہندوستانی ذیلی کمپنیاں، ہندوستان میں رجسٹرڈ کمپنی کا ڈویژن، ہندوستانی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر رکھنے والے نمائش کنندہ شامل ہیں۔ یہ تقریب ہندوستانی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کے وسیع دائرہ کار اور پیمانے کو ظاہر کرے گی۔

پروگرام کے دوران،  صنعت اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے خلائی ڈومین میں دفاعی افواج کے لیے اختراعی حل

یہ ایکسپو دوسرے ہندوستان-افریقہ دفاعی مکالمے کا بھی مشاہدہ کرے گا، جس کا موضوع ‘ہندوستان-افریقہ: دفاع اور سیکورٹی تعاون کو ہم آہنگ کرنے کے لئے حکمت عملی اپنانا’ ہے۔ ایکسپو کے دوران دوسرا بحر ہند علاقہ پلس (آئی او آر پلس) کنکلیو بھی منعقد کیا جائے گا، جو وزیر اعظم کے علاقے میں ہر ایک کے لئے سلامتی اور ترقی (ساگر)ویژن کے مطابق امن، ترقی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے آئی او آر پلس ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع مکالمے کا ایک اسٹیج فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم تقریباً 4260 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم ادلج کے تری مندر میں مشن اسکول آف ایکسی لینس کا بھی آغاز کریں گے۔ اس مشن کا تصور 10,000 کروڑ کے کل خرچ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ تری مندر میں تقریب کے دوران وزیر اعظم تقریباً 4260 کروڑ روپے. کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ یہ مشن ریاست میں نئے کلاس روم. اسمارٹ کلاس روم، کمپیوٹر لیب اور اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے. کی مجموعی اپ گریڈیشن کے ذریعے گجرات میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے. کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا۔

Recommended