Urdu News

دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل گوتم گمبھیر کا ٹیم انڈیا کو خصوصی پیغام

دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل گوتم گمبھیر کا ٹیم انڈیا کو خصوصی پیغام

دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل گوتم گمبھیر کا ٹیم انڈیا کو خصوصی پیغام

نئی دہلی، 25دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

گوتم گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ سےکنکٹیڈ شو میں کافی بڑی بات کہی۔ گمبھیر کے مطابق ، اگرچہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن انہوں نے پہلے دو دن عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

صرف ایک سیشن میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم انڈیاکو یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انہوں نے عمدہ کھیل کھیلا اور میچ ان کی گرفت میں تھا۔

ٹیم کو ایک سیشن میں ناقص کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ انہیں یاد رکھنا ہوگا کہ ابھی مزید 3 ٹیسٹ میچ ہیں۔اس کے ساتھ ہی گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہندستانی ٹیم کے پاس ان کا بہترین کھلاڑی وراٹ کوہلی نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ محمد شامی بھی اس میچ کا حصہ نہیںہوں گے۔ لہٰذا اجنکیا رہانے پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوگی۔ بہت کچھ اس بات پرمنحصر ہوگا کہ ٹیم انڈیا کس طرح کے کمبنیشن کے ساتھ میدان میں اترتی ہے۔

واضح ہو کہ اس سے قبل وی وی ایس لکشمن نے بھی بھارتی ٹیم کو ایسا ہی مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں کچھ نیا نہیں کہہ سکتے کیوں کہ بہت سے لوگ پہلےہی بہت کچھ کہہ چکے ہیں۔

لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیےکہ ہماری کارکردگی مایوس کن تھی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کو پیچھے چھوڑ کر میلبورن کے لیے نئی شروعات کی جائے۔

Recommended