Urdu News

کھیل کی وزارت نے ہاکی کے کھلاڑی موہندر پال سنگھ کے علاج کے لئے 10 لاکھ روپئے منظور کئے

کھیل کی وزارت  نے ہاکی کے کھلاڑی موہندر پال سنگھ کے علاج کے لئے 10 لاکھ روپئے منظور کئے

کھیل کی وزارت نے ہاکی کے کھلاڑی موہندر پال سنگھ کے علاج کے لئے 10 لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔  وہ گردے کے مرض میں مبتلا ہیں اور فی الحال ان کا ڈائیلیسیس چل رہا ہے۔ کھلاڑیوں کے لئے بنائے گئے پنڈت دین دیال اوپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ کے تحت یہ پیسہ پیر کے روز ان کی بیوی شیوجیت سنگھ کو دیا گیا۔

موہندر پال سنگھ کو عطا کی گئی مالی مدد کے فیصلہ کے بارے میں بتاتے ہوئے امور نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ‘‘وزارت کھیل کی یہ لگاتار کوکوشش رہی ہے کہ  ہندوستان میں کھیل کے میدان میں جس کسی نے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں اس کی مدد کو یقینی بنایا جائے۔ ایم پی سنگھ جی نے ہاکی میں بطور کھلاڑی اور کوچ دونوں طرف سے اپنی خدمات انجام دی ۔ ان کی جسمانی حالت ہم تمام لوگوں کے لئے تشویش کا باعث ہے۔

گردے کا علاج کافی مہنگا ہے اور ہم جہاں تک ممکن ہوسکے ان کی مالی مدد کرنا چاہتے تھے ۔ میں نے مہیش شرما جی سے بھی بات کی ہے جو نوئیڈا سے رکن پارلیمنٹ ہیں، جہاں  ایم پی سنگھ جی رہتے ہیں اور ان کے دفتر سے پی ایم ریلیف فنڈ کو ایک خط بھی بھیجا گیا ہے تاکہ اسپتال کا بل اسی فنڈ سے ادا کیا جاسکے۔ ’’ حال ہی میں جناب رجیجو نے شیوجیت سنگھ اور ہاکی کے دیگر نامور کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی تاکہ وزارت سے ان کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایم پی سنگھ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ اور ماہر کھلاڑی تھے جنہوں نے 1988 کے سمر اولمپکس سمیت  متعدد بین الاقوامی  ایونٹس میں ہندوستان کی نمائندگی  کی ۔ وہ 2007 میں ایشین کپ جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے بھی ممبرتھے۔

Recommended