Urdu News

متحدہ عرب امارات میں ہندستانی چیف آف آرمی کا والہانہ استقبال

متحدہ عرب امارات میں ہندستانی چیف آف آرمی کا والہانہ استقبال

متحدہ عرب امارات میں ہندستانی چیف آف آرمی کا والہانہ استقبال

نئی دہلی ، 12 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

خلیجی ممالک کا دورہ کرنے والے آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے کو آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرگارڈ آف آنر دیا گیا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات میں شہدا کی یادگار پرجا کر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ جنرل نرونے کا یہ دورہ اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار کوئی بھارتی فوجی سربراہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے دورے پر ہے۔

آرمی چیف کے اس دورے کا مقصد خلیجی خطے کے دو بااثر ممالک کے ساتھ دفاعی اور سلامتی کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان ان کے دورے سے سب سے زیادہ پریشان ہے۔

آرمی چیف جنرل نرو 9 دسمبر کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ آرمی چیف اپنے دورے کے پہلے قیام پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہیں آرمی ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

اس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات میں شہدا کی یادگار پرگئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے ہم منصبوں اور متحدہ عرب امارات کی سینئر فوجی قیادت سے ملاقات کرکے دفاعی اور سلامتی کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف متحدہ عرب امارات کے لینڈ آرمی انسٹی ٹیوٹ میں

جمعرات کے روز آرمی چیف متحدہ عرب امارات کے لینڈ آرمی انسٹی ٹیوٹ کے انفنٹری اسکول گئے۔ 2017 میں ہندوستان نے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید بن سلطان آل نہیان کے دورے کے موقع پر

متحدہ عرب امارات کو برہموس میزائل فراہم کرنے کی پیش کش کی۔ تین سالوں میں کئی ادوار کی بات چیت ہوچکی ہیں ، لہذا آرمی چیف کے دورے کے دوران اس معاملے پر بھی بات ہو جاسکتی ہے۔

آرمی چیف جنرل نرونے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے

آرمی چیف جنرل نرونے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب جائیں گے ، جہاں وہ 13 سے 14 دسمبر تک فوجی تنصیبات کے اعلی افسران سے کئی ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی عرب اور ہندوستان کے مابین دفاعی تعاون

اس دوران سعودی عرب اور ہندوستان کے مابین دفاعی تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔ سعودی عرب ہندوستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ توانائی کا ایک بہت بڑا وسیلہ ہے۔

بھارت اپنے خام تیل کی تقریباً 18 فیصد ضروریات سعودی عرب سے درآمد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ ہندستان کے لیے ایل پی جی کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔

جنرل نرونے سعودی عرب کی آرمی رائل لینڈ فورس ہیڈ کوارٹرز ، جوائنٹ فورسز کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور کنگ عبدالعزیز ملٹری اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے۔

سعودی عرب کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں طلبا اور اساتذہ سے خطاب کریں گے

ان کا سعودی عرب کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں طلبا اور اساتذہ کے اہلکاروں سے خطاب کرنے کا پروگرام بھی ہے۔اب تک ہندستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون پر مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

2018 کے بعد سے ، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین وفد کی سطح کے دورے ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک پہلے ہی ہندستانی دفاعی تربیتی اداروں میں رائل سعودی مسلح افواج کے افسران کی تربیت پر اتفاق کر چکے ہیں۔

دونوں فریقوں نے فوج کی مختلف شاخوں کے مابین مشترکہ مشقیں بھی شروع کردی ہیں۔ بحریہ اوربری نظام کے اسپیئر پارٹس کی مشترکہ دفاعی پیداوار کے ساتھ ساتھ سپلائی چین کی ترقی میں بھی تعاون پر اتفاق کیا۔

خلیجی ممالک کے دورے سے سب سے زیادہ پریشان  پاکستان

اس لیے جنرل نرونے کے ان خلیجی ممالک کے دورے سے پاکستان سب سے زیادہ پریشان دکھائی دیتا ہے۔دوسری طرف جب پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے تعلقات خراب ہو رہے ہیں

تو ، ہندستان کی مودی حکومت نے عمان ، بحرین اور کویت کے ساتھ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے تمام ممبروں کو فعال طور پرمتوجہ کر دیا ہے۔

پاکستان آخر کار اس قدر پریشان کیوں ہے؟

2014 میں پہلی بار وزیر اعظم بننے کے بعد سے نریندر مودی آٹھ دفعہ جے سی سی ممالک کا دورہ کر چکے ہیں جس میں تین بار متحدہ عرب امارات اور دو بار سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔

مودی کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ترین شہری ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘سے نوازا گیا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں مودی کے سعودی عرب دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل (ایس پی سی) قائم کی گئی تھی۔

the Chief of Army Staff was given a guard of honor

Recommended