Urdu News

ہندستانی کرکٹ شائقین کے لئے یادگاردن

ہندستانی کرکٹ شائقین کے لئے یادگاردن

ہندستانی کرکٹ شائقین کے لئے یادگاردن

نئی دہلی ، 15 نومبر (انڈیا  نیرٹیو)

ہندستانی کرکٹ شائقین کے لیے آج کا دن بہت یادگار ہے۔ آج سے 31 سال پہلے ، 15 نومبر 1989 کو ، عظیم بلے باز سچن تندولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ اس وقت سچن کی عمر 16 تھی۔

سچن نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ سچن اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انھیں وقار یونس نے بولڈ کیا ، جو پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کر رہے تھے۔ اس میچ میں ، تندولکر کو ہندستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا اور میچ ڈرا ہوا۔

تندولکر نے ہندستان کے لیے 200 ٹیسٹ ، 463 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ سچن کے پاس مجموعی طور پر 100 (51 ٹیسٹ ، 49 ون ڈے) بین الاقوامی سنچریاں ہیں۔ ون ڈے میں انہوں نے، 18ہزار،426 اورٹیسٹ میں15ہزار،921 رن بنائے ہیں ۔

Recommended