Urdu News

بابا بیدیا ناتھ کے شہر میں وزیر اعظم کا روڈ شو، ہر ہرمہادیو کے نعرے گونجے

بابا بیدیا ناتھ کے شہر میں وزیر اعظم کا روڈ شو

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز  دیوگھر ہوائی اڈے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم یہاں سے تقریباً 11 کلومیٹر دور روڈ شو کرتے ہوئے بابا بیدیا ناتھ دھام مندر پہنچے اور پوجا کی۔ روڈ شو میں وزیر اعظم مودی کا جلوہ   دیکھتے ہی بن رہا تھا۔ایسا لگتا ہے کہ پورا جھارکھنڈ اپنے وزیر اعظم کے استقبال کے لیے جمع ہو گیا ہے۔

ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اس روڈ شو میں ہر ہر مہادیو کا نعرہ پورے شہر میں گونج اٹھا۔ روڈ شو میں لوگوں کے ہجوم اور جوش و خروش سے وزیر اعظم حیران رہ گئے۔

Recommended