Urdu News

راجوری ،ایل او سی پر پاکستانی فوج کی  فائرنگ، ہندستانی فوج کا حوالدار شہید

راجوری ،ایل او سی پر پاکستانی فوج کی  فائرنگ، ہندستانی فوج کا حوالدار شہید

راجوری ،ایل او سی پر پاکستانی فوج کی  فائرنگ، ہندستانی فوج کا حوالدار شہید

سری نگر، 21 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر آر پار فائرنگ کے ایک واقعہ میں فوج کا ایک حوالدار شہید جب کہ دوسرا زخی ہوگیا۔کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ لام علاقے کے نوشہرہ سیکٹر میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ شب ہندستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہندستان فوج کا ایک حوالدار شدیدزخمی ہوکر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں ایک اور فوجی اہلکار زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک گولیاں چلنے کی آوازیں آرہی تھیں۔غور طلب ہے کہ اب جب کہ برفباری ہونے والی ہے جس کی وجہ سے ایل او سی کے تمام راستے تقریباً چھ ماہ تک بند ہونے والے ہیں۔

اور پاکستان کی یہ کوشش ہے کہ برفباری سے قبل ہندستان کی چوکیوں اور بستیوں پر فائرنگ کی آڑ میں زیادہ سے دہشت گردوں کو کشمیر کی طرف دھکیلا جائے، تاکہ جموں وکشمیر میں زیادہ سے زیادہ تشدد کے واقعات انجام دے پائیں۔

Recommended