Urdu News

وزیر اعظم نے جاپان انڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوشیہائیڈ سوگا سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے جاپان انڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوشیہائیڈ سوگا سے ملاقات کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  آج  جاپان-انڈیا ایسوسی ایشن (جے آئی اے)   کے   چیئرمین،  اور جاپان کے سابق وزیراعظم  عزب مآب یوشیہائیڈ سوگا  سے ملاقات کی۔  جناب سوگا 100 سے زیادہ  ارکان والے  ایک وفد کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر ہیں جس میں سرکاری افسران، کیڈان رین (جاپان بزنس فیڈریشن) اور ’’گنیشا نو کائی‘‘  گروپ آف  پارلیمنٹیرین کے اراکین شامل ہیں۔ جاپان انڈیا ایسوسی ایشن

خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو گہرا کرنے پر خیالات کا تبادلہ کیا

وزیر اعظم نے جے آئی اے کے چیئرمین کی حیثیت سے ہندوستان کے پہلے دورہ پر جناب سوگا کا خیرمقدم کیا۔ لیڈروں  نے سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون، ریلویز، عوام سے عوام کے روابط، ہنر مندی کے فروغ کے لئے  شراکت داری کے شعبوں میں تعاون سمیت  ہندوستان اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے ’’گنیشا نو کائی‘‘ گروپ آف  پارلیمنٹیرین اور کیڈان رین کے ارکان کے ساتھ بھی نتیجہ خیز بات چیت کی

وزیر اعظم نے  جناب سوگا کے ساتھ  آنے والے ’’گنیشا نو کائی‘‘  پارلیمنٹیری  گروپ کے اراکین کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے کے بارے میں نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے جاپان میں یوگا اور آیوروید کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خیر مقدم کیا اور ہندوستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عزب مآب  سوگا ایک وفد کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں جس میں گنیش گروپ آف پارلیمنٹرینز   کے ارکان اور انڈسٹری لیڈرز شامل ہیں

وزیر اعظم نے  کیڈان رین  کے اراکین کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا اور کاروباری ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ملک میں کی گئی وسیع تر اصلاحات  کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کو اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو بڑھانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی۔

Recommended