Urdu News

ریل کی حفاظت کے لیے کیے گئے تمام ضروری اقدامات کے اچھے نتائج برآمد 

ریل کی حفاظت کے لیے کیے گئے تمام ضروری اقدامات کے اچھے نتائج برآمد 

ریل کی حفاظت کے لیے کیے گئے تمام ضروری اقدامات کے اچھے نتائج برآمد


ٹرین حادثوں کی تعداد میں 01-2000 میں 473 سے 23-2022 میں 48 تک نمایاں کمی آئی ہے: جناب ارجن منڈا

قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے آج کہا کہ حکومت نے ریلوے کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ شری ارجن منڈا نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے ملک کی لائف لائن ہے اور ہندوستانی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور ساتھ ہی پورے ملک میں لوگوں کے لئے نقل و حمل کا آسان ذریعہ فراہم کرتی ہے۔ وہ آج نئی دہلی میں ریلوے کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے پچھلے 9 سالوں میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی ترجیح ریلوے اور اس سے سفر کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور اس کے لیے گزشتہ 9 سالوں میں تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

جناب ارجن منڈا نے کہا کہ حکومت نے لوگوں اور معیشت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے توسیعی پروجیکٹوں، شمال مشرق، وسطی ہندوستان میں نئے پروجیکٹس اور ہندوستان کے مختلف حصوں کو جوڑنے والے دیگر پروجیکٹوں کے سلسلے میں بہت سے اہم قدم اٹھائے ہیں۔

ٹرین حادثوں کی تعداد کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثات کی تعداد01-2000 میں 473 سے کم ہو کر 23-2022 میں 48 ہو گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 14-2004 کی مدت کے دوران ٹرین حادثات کی اوسط تعداد 171 سالانہ تھی جبکہ 23-2014 کی مدت کے دوران ٹرین حادثات کی اوسط تعداد کم ہو کر 71 سالانہ رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نے راشٹریہ ریل سنرکشا کوش (آرآر ایس کے) کے نام سے ریلوے سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے ایک اہم فنڈ تشکیل دیا ہے جسے 18-2017 میں اہم حفاظتی اثاثوں کی تبدیلی/ تجدید/ اپ گریڈیشن کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے لیےپانچ برسوں کے لئے 1 لاکھ کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ 18-2017 سے 22-2021 تک آرآر ایس کے کاموں پر 1.08 لاکھ کروڑ روپے مجموعی طورپر خرچ ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 31.05.2023 تک 6427 اسٹیشنوں پر پوائنٹس اور سگنلز کے سنٹرلائزڈ آپریشن کے ساتھ الیکٹریکل/الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم فراہم کیے گئے ہیں تاکہ انسانی ناکامی کی وجہ سے حادثات کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایل سی گیٹس پر حفاظت کو بڑھانے کے لیے 31.05.2023 تک 11093 لیول کراسنگ گیٹس پر لیول کراسنگ (ایل سی) گیٹس کی انٹر لاکنگ فراہم کی گئی ہے۔

جناب ارجن منڈا نے کہا کہ 31.05.2023 تک 6377 اسٹیشنوں پر برقی ذرائع سے ٹریک آکوپینسی کی تصدیق کے لیے حفاظت کو بڑھانے کے لیے اسٹیشنوں کی مکمل ٹریک سرکیٹنگ فراہم کی گئی ہے۔

Recommended