Urdu News

سواستھیہ چنتن شیور کے دوسرے دن ڈاکٹر من سکھ منڈاویا

سواستھیہ چنتن شیور کے دوسرے دن ڈاکٹر من سکھ منڈاویا

سواستھیہ چنتن شیور ہمیں سماج کے سبھی طبقوں اور آخری میل تک طبی سہولیات مہیا کرانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا: دہرہ دون میں وزارت صحت کے سواستھیہ چنتن شیور کے دوسرے دن ڈاکٹر من سکھ منڈاویا


’’پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت میں لوک بھاگیداری ہندوستان کو ٹی بی سے پاک کرنے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے؛ میں ریاستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ لوگوں کو نکشے متر بنانے کے لیے آگے آنے کی ترغیب دیں‘‘

’’سواستھیہ چنتن شیور ہمیں سماج کے سبھی طبقوں اور آخری میل تک طبی سہولیات مہیا کرانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ پچھلے دو دنوں میں، ہم نے موجودہ ہندوستان میں صحت کے شعبے کا ایک تفصیلی جائزہ لیا ہے اور یہ بھی جانا کہ عالمگیر صحت کی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں کس سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔‘‘ یہ بات مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ منڈاویا نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی، سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی موجودگی میں سواستھیہ چنتن شیور کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزرائے صحت جناب دھن سنگھ راوت (اتراکھنڈ)، محترمہ رجنی ودا دالا (آندھرا پردیش)، جناب الو لبانگ (اروناچل پردیش)، جناب کیشب مہنت (آسام)، جناب رشی کیش پٹیل (گجرات)، جناب بننا گپتا

’’صحت سے متعلق تمام اسکیموں کے جامع اور مکمل احاطہ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی مستحق پیچھے نہ رہ جائے‘‘

(جھارکھنڈ)، جناب دنیش گنڈو راؤ (کرناٹک)، جناب سپم رنجن سنگھ (منی پور)، ڈاکٹر آر لال تھیانگلیانا (میزورم)، جناب تھیرو ما سبرامنیم (تمل ناڈو) سمت  متعدد وزرائے صحت اس پر مغز کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں جناب ٹی ایس سنگھ دیو (چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت)، جناب برجیش پاٹھک (اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت)، جناب بی ایس پنت (سکم کے وزیر سیاحت اور شہری ہوا بازی)، جناب وشواس سارنگ (مدھیہ پردیش کے ریاستی طبی تعلیم کے وزیر)، جناب کے لکشمی نارائنن (پڈوچیری کے وزیر برائے پبلک ورکس) بھی شرکت کر رہے ہیں

Recommended