Urdu News

بالی ووڈاداکارہ سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی

بالی ووڈاداکارہ سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی

بالی ووڈاداکارہ سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں ، جس میں وہ اداکار ورون دھون کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سارہ نے مزاحیہ انداز میں ورون دھون کی کھنچائی کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ورون دھون تم ایک بگڑیل چھوکرے ہو، شاعری چور اور کاپی کیٹ ہو۔ پریشان نہ ہوں ، میرے ترکش میں اوربھی بہت سے تیرہیں۔ میں بھی ایک پرانی کھلاڑی ہوں – کیا تم اس کوبھول تو نہیں گئے ؟‘‘

جب کہ ورون دھون نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’چیک میٹ،تم تنگ کرتی ہو ، اب نفرت نہ کرو ، کیوں کہ تم شاندارہو۔‘‘

ان دونوں پوسٹس کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ورون دھون اور سارہ علی خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’قلی نمبر  1 ‘ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں پریش راول بھی کام کریں گے۔ فلم میں وہ سارہ علی خان کے والد کا کردار ادا کریں گے۔ جاوید جعفری بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

کامیڈی فلم ’قلی نمبر 1 ‘کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون ہیں۔ فلم رواں سال کے کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو یا پرائم ویڈیو ٹی امریکہ پر ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم 1995 میں گووندا اور کرشمہ کپور کی ’قلی نمبر. 1 ‘کا ریمیک ہے۔

Recommended