Urdu News

رچا چڈھاپارٹنر علی فضل کے ساتھ ، مصر میں چھٹیاں منارہی ہیں

رچا چڈھاپارٹنر علی فضل کے ساتھ ، مصر میں چھٹیاں منارہی ہیں

<h3 style="text-align: center;">رچا چڈھاپارٹنر علی فضل کے ساتھ ، مصر میں چھٹیاں منارہی ہیں</h3>
<p style="text-align: right;">بالی ووڈ کی اداکارہ رچا چڈھا اور اداکار علی فضل اس وقت مصر میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ رچا چڈھا سوشل میڈیا پر ہمیشہ سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ رچا چڈھا نے علی کے ساتھ اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں انہوں نے بوہو ٹھاٹھ والی ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور وہ اس میں کافی خوب صورت نظر آرہی ہیں۔ علی فضل نے قمیص پہن رکھا ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">علی فضل حال ہی میں ویب سیریز ’مرزا پور 2‘ میں نظر آئے ہیں۔ مرزا پور2، 23 اکتوبر کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوئی۔ رچا اور علی فضل ایک طویل عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ یہ دونوں متعدد مواقع پر اپنے پیار کا اظہار کرنے میں دریغ نہیں کرتے ہیں۔ رچا چڈھا اور علی فضل اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ پوسٹ کرتے ہیں۔ 15 اکتوبر کو اداکارہ رچا چڈھا نے اداکار علی فضل کو ان کی سالگرہ پر خصوصی انداز میں مبارکباد پیش کی تھی۔</p>.

Recommended