Urdu News

کاجل اگروال کی شادی کی رسومات کا آغاز

کاجل اگروال کی شادی کی رسومات کا آغاز

<h3 style="text-align: center;">کاجل اگروال کی شادی کی رسومات کا آغاز</h3>
<p style="text-align: right;">’سنگھم‘ اداکارہ کاجل اگروال 30 اکتوبر کو ممبئی میں بزنس مین گوتم کیچلو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ کی شادی کی رسومات کا آغاز ہوگیا ہے اور انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی مہندی کی تقریبات کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ اس تصویر میں کاجل مہندی رچائے دکھائی دے رہی ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;">سوشل میڈیا پر کاجل کی اس تصویر کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں اور انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ حال ہی میں ، کاجل نے اپنے منگیتر گوتم کیچلو کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ کاجل اگروال نے گذشتہ ماہ گوتم کیچلو سے منگنی کی تھی۔</p>
<p style="text-align: right;">اس کے بعد کاجل نےمداحوں کو اپنی شادی کی تاریخ بتاتے ہوئے یہ خوش کن خبر شیئر کی تھی۔ 30 اکتوبر کو کاجل بزنس مین گوتم کیچلو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔</p>.

Recommended