Urdu News

کنگنا نے فلم تیجس کے ہدایتکار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی

کنگنا نے فلم تیجس کے ہدایتکار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی

<h3 style="text-align: center;">کنگنا نے فلم تیجس کے ہدایتکار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی</h3>
<p style="text-align: right;">بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ کنگنا نے اپنی آنے والی فلم ’ تیجس ‘کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ فلم میں انہیں بطور پائلٹ پیش کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایتکاری سرویش میواڑا کریں گے۔ کنگنا نے فلم کی پوری ٹیم کا خیرمقدم کیا ہے۔ کنگنا نے فلم کے ہدایتکار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر اور تعریف کی ہے۔ اس سے قبل کنگنا نے ایک ویڈیو شیئرکیاہے جس میں وہ کنبہ کے افراد اور فلم کی ٹیم کے ساتھ رقص کررہی ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;">’کوئین ‘ اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر ’تیجس ‘ہدایتکار سرویش میواڑا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">کنگنا نے 26 اکتوبر کو ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ٹیم تیجس نے آج سے ورکشاپ کا آغاز کیا ہے۔ سپر ٹیلنٹڈ ڈائریکٹر سرویش میواڑا اور ہمارے کوچ ونگ کمانڈر ابھیجیت گوکھلے کے ساتھ کام شروع کرنے پر بہت خوشی ہوئی۔ اس سے قبل کنگنا نے ایک اور ویڈیو جاری کی تھی۔ اس ویڈیو میں ، وہ تیجس کی تربیت لیتے ہوئے نظر آئیں۔ ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو کنگنا کئی فلموں میں نظر آئیں گی۔ ان کی آنے والی فلموں میں’تیجس‘، ’تھلاوی‘ اور ’دھاکڑ‘ شامل ہیں۔</p>.

Recommended