Urdu News

سینئر صحافی عامر سلیم خان مرحوم میں صحافت کا بھرپور ہنر تھا: ڈاکٹر سید احمد خان

سینئر صحافی عامر سلیم خان مرحوم میں صحافت کا بھرپور ہنر تھا: ڈاکٹر سید احمد خان

 اْردو ڈیو لپمنٹ آر گنائزیشن کی جانب سے دریا گنج میں سینئر صحافی عامر سلیم خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد

سینئر صحافی عامر سلیم خان مرحوم کے انتقال کے بعد ان کی یاد میں تعزیتی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے کے تحت اْردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک تعزیتی نشست کا انعقاد دریا گنج میں کیا گیا۔ جس میں مختلف اخبارات کے صحافیوں نے شرکت کی اور عامر سلیم خان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحوں کو یاد کیا۔

اْردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ مرحوم عامر سلیم خان میں صحافت کا بھر پور ہنر تھا ان کی تحریریں لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ خبر لکھتے تو سب سے پہلے اس کی اچھی طرح تحقیق کرتے اور خبر کو اس انداز میں پیش کرتے کہ پڑھنے والا ایسا محسوس کرتا گویا عامر سلیم خان خود بغل میں بیٹھ کر خبر بتا رہے ہو۔

یہی وجہ ہے کہ انہیں کبھی بھی کسی خبر کیلئے معذرت نامہ کی نوبت نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے کئی مرتبہ مختلف شعبہ جات کی کی خبریں شیئر کی اوراس کو فوری اثر بھی ہوتا تھا، آج عامر سلیم خان کے چلے جانے سے جو نقصان اردو صحافت کو ہوا ہے اس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔

ماسٹر مقصود احمد نے عامر سلیم خان تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سے میرے بہت اچھے مراسم تھے ان سے اکثر و بیشتر ملت کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوا کرتی تھی وہ بہت ہی خود دار شخص تھے اور تعلیم سے جڑے ایشوز پر وہ میری رائے ضرور لیا کرتے تھے۔

Recommended