Urdu News

صدرجمہوریہ نے 12 سنٹرل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرس کی تقرری کی منظوری دی

سنٹرل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرس

نئی دہلی، 23 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے 12 سنٹرل یونیورسٹیزمیں وائس چانسلرس کی تقرری کی منظوری دی۔ صدرجمہوریہ سنٹرل یونیورسٹیوں کے  وزیٹرہوتے ہیں۔

وزارت تعلیم (ایم او ای) نے جمعہ کے روز بتایاکہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہریانہ سنٹرل یونیورسٹی: پروفیسر (ڈاکٹر) ٹنکیشور کمار، ہماچل پردیش سنٹرل یونیورسٹی: پروفیسر ست پرکاش بنسل، جموں سنٹرل یونیورسٹی: ڈاکٹر سنجیو جین، جھارکھنڈ سنٹرل یونیورسٹی: پروفیسر شتی بھوشن داس،کرناٹک سنٹرل  یونیورسٹی: پروفیسر بٹو ستیہ نارائن ، تامل ناڈو سنٹرل یونیورسٹی: پروفیسر متھوکلنگن کرشنن، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی: ڈاکٹر باسوتھکر جے راؤ، جنوبی بہار سنٹرل یونیورسٹی: پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ، نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی: پروفیسر پربھا شنکر شکلا، گرو گھاسی داس یونیورسٹی: ڈاکٹر آلوک کمار چکرورتی، مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی: پروفیسر سید عین الحسن اور منی پور یونیورسٹی: پروفیسر این لوکندر سنگھ کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا کو مطلع کیا تھاکہ مرکزی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرس کی کل 22 آسامیاں خالی ہیں، جن میں سے 12 آسامیوں پر تقرریوں کو پہلے ہی وزیٹر نے حتمی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرس کی آسامیوں کا خالی ہونااورانہیں  پْر کرنا ایک مستقل عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کا عمل ایک وقت لینے والا عمل ہیجس میں متعلقہ سنٹرل یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل / عدالت کی نامزدگیاں حاصل کرنا، سرچ کم سلیکشن کمیٹی کا قیام، عہدوں کا اشتہار جانچ پڑتال کرنا شامل ہے۔ درخواستیں، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے ساتھ بات چیت، مستعدی منظوری حاصل کرنا،  اہل  اتھارٹی سے منظوری لینا وغیرہ  وقت طلب عمل ہے، لہٰذا کوئی طے مدت کی نشاندہی نہیں کی جاسکتی ہے۔

Recommended