Urdu News

عالیہ بھٹ نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی، جلد ماں بننے والی ہیں

عالیہ بھٹ نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی

فلم اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد والدین بننے والے ہیں۔ اس بارے میں عالیہ بھٹ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ حاملہ ہیں۔ اس تصویر میں عالیہ رنبیر کے ساتھ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ دونوں اسکرین کی طرف دیکھ رہے ہیں، جہاں دل بنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی عالیہ نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے، جس میں ایک شیر اور شیرنی اپنے بچوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، ”ہمارا بچہ… جلد آرہا ہے۔“

عالیہ کی اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مداح اور مشہور شخصیات رنبیر-عالیہ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ دونوں کی شادی کافی چرچہ میں رہی تھی۔ وہیں جلد ہی یہ دونوں اب اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔

Recommended