Urdu News

ڈبو رتنانی کے کیلنڈر میں 22 ویں باردکھاایش کاجلوہ

بالی ووڈ کی خوب صورت اداکارہ ایشوریہ رائے

ڈبو رتنانی کے کیلنڈر میں 22 ویں باردکھاایش کاجلوہ

بالی ووڈ کی خوب صورت اداکارہ ایشوریہ رائے نے حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور فیشن فوٹوگرافر ڈبو رتنانی کے کیلنڈر کے لیے ایک فوٹو شوٹ کرایا۔ ڈبو رتنانی کے کیلنڈر میں 22 ویں بار ایشوریہ رائے بچن نظر آئیں، ان تصاویر میں ایشوریا انتہائی ہی پیاری اور گلیمرس لگ رہی ہیں۔

 اس فوٹو شوٹ میں ایشوریہ کھلی لہراتی بالوں والی ٹرینچ کوٹ پہن رہی ہیں۔ ان کے اس حیرت انگیز انداز کو شائقین پسند کررہے ہیں۔ایشوریہ کے فوٹو شوٹ کی اس تصویر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ڈبو رتنانی نے لکھا – ' جب آپ روشنی کو اندر رکھیں گے تو، وہ باہر بھی بکھر جاتی ہے۔ ڈبو رتنانی کے کیلنڈر میں ایشوریہ رائے کی حیرت انگیز تصاویر۔ '

ایشوریا کا یہ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مداحوں کو ان کایہ اندازبے حد پسند ہے اور وہ ان کی بھرپور تعریف بھی کررہے ہیں۔ ایشوریہ رائے بچن اس وقت منی رتنم کی آنے والی فلم پونیئن سیلون کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ایشوریہ اس فلم میں ڈبل رول میں نظر آئیں گی۔

Recommended