Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ فلم سازوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں تقسیم پیدا نہ کریں

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو

 

نئی دہلی،  20/مئی 2022 ۔ نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج فلم سازوں سے ایسا بامعنی سینما بنانے کی اپیل کی، جو سماجی حقائق کی عکاسی کرتا ہو اور معاشرے پر مثبت اثر چھوڑتا ہے۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ سینما ایک طاقتور ذریعہ ہے جو لوگوں کے ذہنوں پر دیرپا اثرات مرتب کرتا ہے، جناب نائیڈو نے کہا کہ فلم سازوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تشدد کی تعظیم و تکریم نہ کریں، فحاشی کی تصویر کشی نہ کریں، بدامنی پیدا نہ کریں یا معاشرے میں فرقہ وارانہ تقسیم کو ہوا نہ دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’دوسری طرف، بامقصد اور فکر انگیز سینما کے ذریعے، فلم ساز سماجی برائیوں سے لڑ سکتے ہیں اور مثبت سماجی تبدیلی کو جنم دے سکتے ہیں‘۔

نائب صدر جمہوریہ نے آج حیدرآباد میں تیلگو ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (ٹی اے این اے) کے زیر اہتمام ممتاز تیلگو فلمی نغمہ نگار اور شاعر آنجہانی جناب سری وینیلا سیتاراما ساستری کے منتخب کاموں پر مشتمل پہلی جلد کا اجرا کیا۔ جناب نائیڈو نے نامور نغمہ نگار کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سینما میں موسیقی کی عظیم ادبی قدر ہوسکتی ہے اور یہ شاعرانہ روایت کو مؤثر طریقے سے عوام تک لے جا سکتی ہے۔ انھوں نے ’’کمرشیل ایکویشن کے اسٹریٹ جیکٹ یعنی تجارتی مساوات کے جکڑ جیکٹ سے باہر فلمی موسیقی اور نغمے میں عمدگی لانے کے لئے کوشش کرنے‘‘ پر زور دیا۔

ٹی اے این اے کے صدر اودھانی جناب گارکی پتی نرسمہا راؤ، ٹی اے این اے پرپنچ ساہتیہ ویدیکا کے چیئرمین جناب لاو انجیہ چودھری، معروف فلم ساز ڈاکٹر تھوٹاکورا پرساد، جناب تری وکرم سری نواس، آنجہانی جناب سری وینیلا سیتاراما ساستری کے خاندان کے افراد و دیگر کتاب کی تقریب اجراء کے دوران موجود تھے۔

Recommended