Urdu News

کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 8 ہزار سے زائد نئے مریض، اومیکرون سے بھی ملک پریشان

کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 8 ہزار سے زائد نئے مریض

نئی دہلی، 6 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 ہزار 306 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 08 ہزار 834 ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے 211 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پیر کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی شرح 0.94 فیصد رہی۔ پچھلے 63 دنوں سے انفیکشن کی شرح دو فیصد سے نیچے ہے۔ اس وقت ملک میں 98 ہزار 416 ایکٹو کیسز ہیں۔ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 69 ہزار 608 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.35 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ICMR کے مطابق، اب تک کل 64 کروڑ، 82 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 127 کروڑ، 93 لاکھ انسداد کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

کورونا سے جنگ: ملک میں اب تک 127.93 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 127.93 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، پیر کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 139 کروڑ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 21 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended