Urdu News

ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 86کروڑ کے نشانے کے پار

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے

 

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38,18,362   افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 86  کروڑ (86,01,59,011)  کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  84,07,679 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,71,418

دوسری خوراک

88,35,377

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,49,453

دوسری خوراک

1,48,33,709

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

34,82,66,215

دوسری خوراک

7,45,08,007

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

15,64,81,731

دوسری خوراک

7,39,69,804

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,97,47,469

دوسری خوراک

5,47,95,828

میزان

86,01,59,011

 

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29,621 مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,29,31,972   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت  97.78 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

 

1.jpg

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 92دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران   26,041 نئے معاملات درج کئے گئے۔

 

2.jpg

 

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2,99,620ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.89فیصد ہے۔ مارچ  2020 کے بعدسے مریضوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔

 

3.jpg

ملک بھر میں ٹیسٹوں کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  11,65,006  ٹیسٹ کئے گئے۔

ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 56.44 کروڑ سے زیادہ (56,44,08,251 )  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ مثبت معاملات کی شرح  1.94 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 94دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  2.24 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار28 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 111 دن سے 5 فیصد سے نیچے رہی ہے۔

Recommended