Urdu News

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے16ہزار561 نئے متاثرین پائے گئے، 39 مریض جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس

نئی دہلی، 12 اگست (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعہ کی صبح 8 بجے تک گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 16561 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 18053 ہے جبکہ اس کی وجہ سے 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 04 کروڑ 35 لاکھ 73 ہزار 94 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریکوری ریٹ 98.53 فیصدتک ہو گیاہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹیومریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 535 ہے جبکہ روزانہ انفیکشن کی شرح 5.44 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.04 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 87 کروڑ 95 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک 207.47 کروڑ سے زیادہ کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی گئیں

اب تک ملک میں 207.47 کروڑ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 17.72 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 198.60 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں سے اب بھی ریاستوں کے پاس ویکسین کی سات کروڑ 32 لاکھ خوراکیں دستیاب ہیں۔

Recommended