Urdu News

خوشحال اورمتوازن زندگی کے لیے یوگ کو ترجیح دیں: راجناتھ سنگھ

خوشحال اورمتوازن زندگی کے لیے یوگ کو ترجیح دیں: راجناتھ سنگھ

 نئی دہلی، 19؍مئی

و زیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے  آج نئی دلی میں یوگ 2022 کے عالمی دن کی کاؤن ڈاؤن تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام وزارت دفاع نے کیا تھا۔ اس موقع پر جناب راج ناتھ سنگھ  نے مختلف آسن کئے ۔اس موقع پر دفاع  کے وزیر مملکت  جناب اجے بھٹ  ،دفاعی خدمات کے مالی مشیر جناب سنجیو متل ’ ڈائریکٹر جنرل ڈیفینس اسٹیٹس  جناب اجے کمار شرما ، وزارت دفاع کے سینئر افسران اور عام لوگوں نے  بھی آسن کئے ۔اپنے خطاب میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ، صدیوں  پرانے  یوگ کے  عمل کو ہندوستان کی سب  سے بڑی وراثت قراردیا۔ جس میں  لوگوں کی زندگیوں  میں نئی توانائی   بھردی  ہے اور انہیں   فطرت کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگ  انسان کو صحت مند بناتا ہے اور ذہن  میں  نظم وضبط  پیدا ہوتا ہے۔

یہ فرض  نبھانے میں بھی مدد کرتا ہے ۔  یوگ  محض  ایک خاص  وقت میں کی گئی پریکٹس نہیں  ہے بلکہ یہ الرٹ نیس اور  تندہی کے ساتھ روزمرہ کے کام انجام دینے کے لئے قوت اور تحریک  پیدا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگ ہماری سوچ ،  ہماری معلومات ،صلاحیت اور جانفشانی کو مضبوط کرتا ہے۔جناب  راج ناتھ سنگھ نے یوگ کو  مختلف بیماریوں سے لڑنے کا ایک کارگر وسیلہ قرارد دیا ،جن میں  ذیابطیس ، بلڈ پریشر  ، ہائپر ٹیشن اور ڈپریشن سمیت دیگر مختلف  بیماریاں  شامل ہیں ۔ یوگ  اندر کے  دباؤ  اور ذہنی کشمکش کو بھی دور کرتا ہے۔ انہوں نے  کووڈ  -19 عالمی وبا سے نمٹنے  کے لیے قوت مدافعت  بڑھانے کے لئے یوگ آسنوں  اور پرانایام کے بیش قیمتی تعاون پر روشنی ڈالی۔

وزیردفاع نے ستمبر  2014  میں  اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم  نریندر مودی کے خطاب کا ذکر کیا جب انہوں نے  عالمی برادری سے   اپیل کی تھی کہ وہ  یوگ کا عالمی دن منائیں  ۔ انہوں نے کہا کہ یوگ  اچھی صحت کی ضمانت ہے اور اس میں   کچھ خرچ  بھی نہیں آتا۔وزیردفاع نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے یوگ کو  ایک پریکٹس یعنی عمل کے طورپر تسلیم کیا ہے جو صحت اورتندرستی  کا مجموعی  وژن  فراہم کرتا ہے۔

وزیردفاع نے   21 جون کو یوگ کا عالمی دن منانے کے لئے  ایک قرارداد کی  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی جانب سے متفقہ  طورپر منظوری کے بعد سے  تقریبات میں  پرجوش طریقے سے شرکت کرنے کے لئے مسلح افواج  ،  ہندوستانی ساحلی محافظ ،دفاعی  پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس اور وزارت دفاع کے تمام محکموں کی تعریف کی ۔ وزیر دفاع نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایک خوشحال اور متوازن زندگی کے لئے یوگ کریں ۔

Recommended