Urdu News

کشمیر کی موجودہ صورت حال تشویش ناک:غلام نبی آزاد

کشمیر کی موجودہ صورت حال تشویش ناک:غلام نبی آزاد

سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں ملوث افرادکون ہیں؟، اس کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے اور ملوث افراد کو بے نقاب کر کے انصا ف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجاناچاہئے۔ کانگریس ایک پارٹی کانہیں بلکہ ایک تحریک کانام ہے جس نے ملک کے عوام کوکچھ دیا ہے، موجوہ سرکار کوہرمحازپرناکام قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ سونیاگاندھی پر اعتماد ہے، اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران جوفیصلے لئے گئے ہیں ان پر عمل ہونے سے کانگریس پارٹی ملک میں پھرمضبوط مستحکم ہوگی۔

نمائندے کے مطابق جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزادنے اترپردیش اوربہارکے دو مزدوروں کے قتل کو انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کی تحقیقات کے لئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، تاکہ ان بے رحم ہاتھوں کوتوڑاجاسکے جو بے گناہوں کے خون سے رنگیں ہوئے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال کوانتہائی نازک اور تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ حالات کی بہتری کے جودعوے کئے جارہے ہیں، وہ زمینی سطح پربے معنی ہو کررہ گئے ہیں پچھلے دو برسوں سے جہاں دہشت پسند ی کارروائیوں میں اضافہ ہواہے، وہی ان کی تعداد پچھلے کئی برسوں کے مقابلے میں کافی بڑھ گئی ہے سابق وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر سرکار پرزور دیاکہ وہ حقائق جاننے کے لئے اپنے تمام وسائل کوبروئے کار لائے تا کہ حقیقت عوام کے سامنے لائے۔

سابق وزیراعلی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کواہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جس نے ملک کے عوام کوکچھ دیاہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس صدر سونیاگاندھی پرمکمل اعتمادہے اورورکننگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران جوفیصلے لئے گئے ہیں ان سے کانگریس کومزید مضبوط مستحکم بننے کاموقع فراہم ہوگا۔

Recommended