Urdu News

خفیہ اداروں کا انتباہ، کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے

خفیہ اداروں کا انتباہ، کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے

کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں مزیداضافہ ہوسکتاہے۔مقبوضہ کشمیر میں مقیم دہشت گرد کمانڈروں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آ ئی ایس آ ئی کے ساتھ ملکر ٹارگٹ کلنگ کویقینی بنانے کے لئے ایک نئی تنظیم کاقیام بھی عمل میں لایاہے، اور دوسوکے قریب افراد کوہٹ لسٹ پررکھاگیاہے۔خفیہ اداروں کی جانب سے جانکاری ملنے کے بعد جموں و کشمیر میں حفاظتی صورتحال کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے، اقلیتوں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں ورکروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔نمائندے کے مطابق خفیہ اداروں نے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ جموں وکشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہونے کے امکانات کوخارج نہیں کیاجاسکتاہے۔

خفیہ اداروں نے مرکزی حکومت اور جموں کشمیرکی سرکار کواس بات سے آگاہ کیاکہ پاکستانی کے مظفرآباد میں ٹارگٹ کلنگ کویقینی بنانے کیلئے نئی تنظیم کاوجود عمل میں لایاگیا،جبکہ دوسوافرادکی ایک لسٹ بھی تیار کی گئی ہے جن پرحملے کئے جاسکتے ہے۔خفیہ اداروں کی جانب سے پچھلے 72گھنٹوں سے مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہونے کے امکانات ظاہرکرنے کے بعد اقلیتوں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں سینئرکارکنوں کو مزیدسیکورٹی فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،جبکہ حفاظتی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس میں وزارت داخلہ وزارت دفاع خفیہ ایجنسیوں نیم فوجی دوستوں جموں وکشمیر پولیس کے اعلیٰ حکام شرکت کررہے ہیں تاکہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کے ان واقعات کوروکنے کے لئے مزیداقدامات اٹھائیں جاسکیں۔

Recommended