Urdu News

من کی بات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دریاؤں کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے دریاکے عالمی دن کے موقع پر دریاؤں کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لوگوں کو دریاؤں کے تحفظ اور صفائی کے پیش نظر سال میں کم از کم ایک بار’ندی اتسو‘ منانا چاہیے۔اتوار کو ماہانہ ریڈیو پروگرام’من کی بات‘ کے 81 ویں قسط سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمارے لیے دریا کوئی جسمانی چیز نہیں بلکہ زندگی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گرنتھوں میں دریاؤں میں تھوڑی سی آلودگی کو بھی غلط بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ایک کی کوشش اور سب کے تعاون سے دریاؤں کی صفائی اور انہیں آلودگی سے پاک بنانے کا کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’نمامی گنگے مشن‘ بھی آج آگے بڑھ رہا ہے،اس لئے  تمام لوگوں کی کوششیں، ایک طرح سے، عوامی بیداری، عوامی تحریک، اس کا بڑا کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ایک خصوصی ای نیلامی جاری ہے۔ یہ الیکٹرانک نیلامی ان تحائف کیہو رہی ہے جو مجھے لوگوں نے دیئے ہیں۔ اس نیلامی سے آنے والی رقم ’نمامی گنگے‘ مہم کے لیے وقف کی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کئی دن مناتے ہیں، لیکن ایک اور دن ہے جسے ہمیں منانا چاہیے۔ یہ‘ندی کا عالمی دن‘ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی روایات کے مطابق ہے۔ اس سے ان روایات میں اضافہ ہوگا جس سے ہم صدیوں سے وابستہ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو چھوٹی سی بات سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ چھوٹی کوششوں سے بڑی تبدیلیاں آتی ہیں اور اگر ہم مہاتما گاندھی کی زندگی پر نظر ڈالیں تو ہمیں اندازہ ہو جائے گا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ان کی زندگی میں کتنی اہم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے صفائی کو ایک عوامی تحریک بنانے کے لئے کام کیا تھا۔ مہاتما گاندھی نے صفائی کو آزادی کے خواب سے جوڑا۔ آج، کئی دہائیوں کے بعد، صفائی کی تحریک نے ایک بار پھر ملک کو ایک نئے ہندوستان کے خواب سے جوڑنے کا کام کیا ہے۔

گاندھی جینتی پر کھادی مصنوعات کے ریکارڈ کاروبار کے لیے اپیل

وزیر اعظم نریندر مودی نے 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھیکے یوم پیدائش پر کھادی مصنوعات کے ریکارڈ کاروبار کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کھادی کی مصنوعات خریدنی چاہئیں اور باپو کی سالگرہ بڑے جوش و خروش سے منانی چاہیے۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو ماہانہ ریڈیو پروگرام’من کی بات‘ کے 81 ویں قسطسے خطاب کرتے ہوئے صفائی مہم کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس ملک میں مہاتما گاندھی کو ایک بڑا خراج تحسین ہے اور ہمیں ہر بار یہ خراج تحسین پیش کرتے رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باپو نے صفائی کو آزادی سے جوڑا تھا، اسی طرح کھادی کو آزادی کی پہچان بنا دیا تھا۔ آج آزادی کے 75 ویں سال میں، جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ آج ہم اطمینان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ آزادی کی تحریک میں جو فخر کھادی کو حاصل تھا، ہماری نوجوان نسل وہ شان و شوکت کھادی کو دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کھادی اور ہینڈلوم کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کئی مواقع ایسے آئے ہیں جب دہلی میں کھادی شو رومز نے ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔

Recommended