Urdu News

سری لنکا نے بنیادی، توانائی اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں ہندوستانی سرمایہ کاری کو مدعو کیا

سری لنکا نے بنیادی، توانائی اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں ہندوستانی سرمایہ کاری کو مدعو کیا

بھارتی  وزیر خارجہ  جئے  شنکر اور باسل راجا پاکسے  کی ورچیول  میٹنگ میں کئی اہم  مدعوں پر تبادلہ خیال ہوا

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتے کے روز سری لنکا کے وزیر خزانہ باسل راجا پاکسے  کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔ یہ بات چیت راجا پاکسے کے گزشتہ ماہ ہندوستان کے دورے کے بعد ہوئی ہے۔ دونوں وزراء نے سارک کرنسی سویپ انتظامات کے تحت سری لنکا کو 400 ملین ڈالر کی توسیع اور A.C.Uکی التوا کو مثبت طور پر نوٹ کیا۔  دونوں وزراء نے خوراک، ضروری اشیاء اور ادویات کی درآمد کے لیے 1 بلین ڈالر اور بھارت سے ایندھن کی درآمد کے لیے 500 ملین ڈالر کی ہندوستانی کریڈٹ سہولت میں توسیع کا جائزہ لیا۔ لنکا کے وزیر نے سری لنکا میں بندرگاہوں، بنیادی ڈھانچے، توانائی، قابل تجدید توانائی، بجلی اور مینوفیکچرنگ سمیت متعدد اہم شعبوں میں ہندوستانی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ اس طرح کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

 اس بیچ  بھارتی وزیر خارجہ  جے شنکر نے پیغام دیا کہ ہندوستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ اور بھارت  COVID-19وبائی امراض سے پیدا ہونے والے معاشی اور دیگر چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے سری لنکا کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا۔  وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان  میں کہا گیا ہے  کہ   قریبی دوست اور سمندری پڑوسی ہونے کے ناطے، ہندوستان اور سری لنکا دونوں قریبی اقتصادی رابطوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کھڑے ہیں۔''۔ راجا پاکسے نے سری لنکا کے ساتھ ہندوستان کے دیرینہ تعاون کو یاد کیا اور حمایت کے اشاروں کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔

 اس تناظر میں، دونوں وزراء نے نوٹ کیا کہ ٹرنکومالی آئل ٹینک فارمز کو مشترکہ طور پر جدید بنانے کے لیے لنکا کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات سری لنکا کی توانائی کی حفاظت کو بڑھانے کے علاوہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کریں گے۔ جے شنکر نے سری لنکا میں زیر حراست ہندوستانی ماہی گیروں کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے سری لنکا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کی جلد رہائی کو یقینی بنائے۔

Recommended