Urdu News

ہندوستانی گرینڈ ماسٹر رمیش بابو پرگیانند نے جولیس بیئر چیلنجرس شطرنج ٹور فائنل جیت لیا

ہندوستانی گرینڈ ماسٹر رمیش بابو پرگیانند نے جولیس بیئر چیلنجرس شطرنج ٹور فائنل جیت لیا

سولہ سالہ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر رمیش بابو پرگیانند نے جولیس بیئر چیلنجرس  شطرنج ٹور فائنل جیت لیا ہے۔ رمیش بابو نے فائنل میں امریکہ کے کرسٹوفر یو کو شکست دی۔

رمیش بابو نے امریکی حریف یو کو 3-0 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ اس جیت کے ساتھ  ہی وہ اگلے سال کے میلٹ واٹر چیمپئنس شطرنج ٹور کے لیے بھی کوالیفائی کر گئے ہیں۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) نے ٹویٹ کیا،”ہندوستانی گرینڈ ماسٹر اور تاریخ کے سب سے کم عمر رمیش بابو نے کرسٹوفر یو کو 3-0 سے ہرا کر جولیس بیئر چیلنجرس شطرنج ٹور فائنل جیت لیاہے“۔

شطرنج کے جادوگر وشوناتھن آنند نے بھی اپنے ٹوئٹر پر رمیش بابو کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔ آنند نے ٹویٹ کیا، ”مبارک ہو! بہت ہی شاندار کارکردگی تھی۔ واقعی میں آپ کے کھیل پر فخر ہے“۔

جولیس بیئر چیلنجرس شطرنج ٹور ٹورنامنٹس کا ایک سیٹ ہے جو میلٹ واٹر چیمپئنس شطرنج ٹور کے ساتھ چل رہاہے اور اس میں دنیا کے کچھ سب سے دلچسپ نوجوان شطرنج کھلاڑی شامل ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی انفرادی اور ٹیموں میں بھی مقابلہ کرتے ہیں۔

Recommended