Urdu News

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے تیز گیندباز پرسدھ کرشنا اور کیرون پولارڈ میں ہوئی نوک جھوک

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے تیز گیندباز پرسدھ کرشنا اور کیرون پولارڈ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے دوسرے مرحلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جمعرات کے روز کھیلا گیا۔ کے کے آر نے یک طرفہ میچ میں ممبئی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ کے دوران ممبئی انڈینس کے آل راونڈر کیرون پولارڈ اور کے کے آر کے تیز گیندباز پرسدھکرشنا میں آپس میں تکرار ہو گئی۔ یہ واقعہ ممبئی انڈینس کی اننگ میں 15 ویں اوور میں کے دوران پیش آیا۔ 15 ویں اوور کی چوتھی گیند میں پولارڈ نے پرسدھ کرشنا کی گیند پرسیدھا شاٹ لگایااور کرشنا نے گیند کو روک کراسے واپس ان کی جانب پھینک دیا۔

کرشنا کو ایسا کرتے دیکھ کر پولارڈ پیچھے ہٹ گئے۔ اس دوران گیند پرسدھ کرشنا کے ہاتھوں سے چھٹک گئی۔ اس کے بعد کرشنا پولارڈ کی طرف بڑھے اور انہیں ڈرانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولارڈ غصے میں دکھائی دیئے  اور کے کے آر کے نوجوان بولر کرشنا سے کچھ کہا۔ اس کے بعد کرشنا نے جواب نہیں دیا اور خاموشی سے ٹوپی پہنا اور وہاں سے چلے گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ پولارڈ نے اس کے بعد ایک سنگل لیا اور نان اسٹرائیکر اینڈپر پہنچے۔ اس کے بعد پولارڈ نے کرشنا کو گھورکر دیکھ ا لیکن کرشنا نے اس کے بعد کوئی جواب نہیں دیا۔

Recommended