Urdu News

پی وی سندھوکو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرناپڑا، کانسہ کے تمغے کی امید اب بھی برقرار

اولمپک میں دو تمغے جیتنے والی پی وی سندھو

ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔ تاہم ان سے میڈل کی امید اب بھی قائم ہے۔ عالمی نمبر ایک شٹلر تائی زوا ینگ نے انہیں 21-18، 21-13 سے سیدھے سیٹوں میں شکستدے دی۔

اس میچ کے آغاز میں سندھو مسلسل  آگے چل رہی تھیں۔  سندھو میچ کے دوران کافی جارحانہ انداز میں نظر آرہی تھیں لیکن جیسے جیسے میچ آگے بڑھا، ویسے ویسے زوا ینگ نے میچ میں پکڑ بنانا شروع کر دیا اور سندھو کے ہاتھ سے میچ نکل گیا۔

پہلے گیم میں دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ پی وی سندھو کوحالانکہ اس گیم 18-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسرے گیم میں چینی تائیپیکی کھلاڑی نے یکطرفہ انداز میں کامیابی حاصل کی۔ اب سندھو اتوارکے روز  کانسے کے تمغے کے لییمقابلہ کریں گی۔

پی وی سندھو دوسرے گیم میں ایک بارپیچھے ہونے کے بعد واپسی نہیں کر سکیں۔ دوسرے گیم کا فیصلہ 21-9 سے تائی کے حق میں رہا۔تائی کے بہترین کراس کورٹ شاٹس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ ان کے پاس بچانے کے لیے آٹھ میچ پوائنٹس تھے، لیکن تائی نے پہلے میچ پوائنٹ میں ہی جیت حاصل کر لی۔

تائی زوا ینگ اس وقت دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ہیں۔ ان کے پاس ایشین گیمز میں گولڈ میڈل، تین بار آل انگلینڈ کاخطاب اور پانچ بار بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی ورلڈ سپر سیریز جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

حالانکہ 27 سالہ زوا ینگ نے اب تک اولمپک میڈل نہیں جیتا ہے۔ اگر سندھو اس میچ میں زوا ینگ کو ہرا دیتیں تو کم از کم ان کا چاندی کا تمغہ پکا ہو جاتا۔اب سندھو اتوارکے روز کانسے کے تمغے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

Recommended