Urdu News

پاکستان کا وجود ہمیشہ خطرناک رہا ہے، پاکستان ایک خلفشارپھیلانے والا ملک

پاکستان کا وجود ہمیشہ خطرناک رہا ہے، پاکستان ایک خلفشارپھیلانے والا ملک

یو این جی اے میں بھارت کا پاکستان کو مناسب جواب،بھارت نے عمران خان کی تقریر کا سخت جواب دیا

پاکستان دشمن ممالک کو نقصان پہنچانے کے لیے دہشت گردوں کی پرورش کرتا ہے: اسنیہا دوبے

اقوام متحدہ، 25 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کے خلاف کہی گئی غیر ذمہ دارانہ باتوں اور کشمیر  راگ  کا مناسب جواب دیا ہے۔ عمران خان کو کھری کھری سناتے ہوئے بھارت کی فرسٹ سکریٹری اسنیہا دوبے نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رائٹ ٹو رپلائی کا استعمال   کرتے ہوئے پاکستان پر بھی تنقید کی۔

اسنیہا دوبے نے اپنے جواب میں کہا، 'ہم سن رہے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے جبکہ یہ بالکل ایسا نہیں ہے۔ پاکستان خود آگ بجھانے والے  کی شکل میں آگ   لگانے والا ہے ۔ پاکستان دہشت گردوں کی پرورش صرف اور صرف اس لیے کرتا ہے کہ وہ اپنے دشمن ممالک کو نقصان پہنچائے۔ پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ القاعدہ کا رہنما اسامہ بن لادن، جس نے کئی بڑے دہشت گرد انہ حملے کیے، پاکستان کا رہائشی تھا اور پاکستانی حکومت اسے شہید کا درجہ دیتی ہے۔ یہی نہیں، پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے پابندی عائد کیے گئے سب سے زیادہ دہشت گردوں کو پرورش کرنے کا مکروہ ریکارڈ بھی ہے۔

پاکستان کی سرزنش کرتے ہوئے اسنیہا دوبے نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے پورے مرکزی علاقے ہندوستان کے اٹوٹ انگ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ اس میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جن پر پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے۔ بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پی او کے (مقبوضہ علاقہ) پر قبضہ ختم کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان پر یو این جی اے جیسے بڑے پلیٹ فارم کا ایک بار پھر غلط استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

Recommended