Urdu News

فرانس میں دوسرے لاک ڈاون سے پہلے کورونا کے 47637 نئے کیسز

<h3 style="text-align: center;">فرانس میں دوسرے لاک ڈاون سے پہلے کورونا کے 47637 نئے کیسز</h3>
<p style="text-align: right;">پیرس،30اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> فرانس میں دوسرے لاک ڈاون کے آغاز سے قبل جمعرات کی شام کو عالمی وباکورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 47637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فرانس کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے اور ان نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10.28 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 235 کورونا مریضوں کی ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 36020 ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 21183 کورونا مریض ہیں ، جن میں سے 3156 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔</p>.

Recommended