آیوش کے وزیر کل پُنے میں قبائلی حفظان صحت کے لئے قدرتی طریقہ علاج کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

گاندھی جینتی کے موقع پر آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شریپد یسونائیک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کل مہاراشٹر کے پُنے میں گوہے بُدرک کے ایک قبائلی گاؤں میں نیچرو پیتھی (قدرتی طریقہ علاج) اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ علاقے میں قبائلی برادری کے مریضوں کیلئے قدرتی طریقہ علاج اور یوگا معالجہ مرکز کے علاوہ قبائلی نوجوانوں کیلئے ایک تربیتی مرکز کے طور پر کام کریگا جس میں قدرتی صحت اور یوگا کے ہنرکو ان کے صحت کے کاموں میں شامل کیا جائیگا۔ یہ مرکز قبائلی صحت کے طریقہ کار کا بھی مطالعہ کریگا اور قبائلی صحت طریقہ کار کا ایک خزینہ بھی تیار کریگا۔ مہاراشٹر کے قبائلیوں کی ترقی کے وزیر جناب کے سی  پاڈوی میں اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔

یہ صحت سہولت این آئی این کے ڈائرکٹر اور قبائلیوں کی ترقی کے مربوط پروجیکٹ ، گورے گاؤں ، پُنے کے پروجیکٹ آفیسر کے درمیان دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کا نتیجہ ہے جس کے تحت یوگا اور قدرتی طریقہ علاج کے اسپتال کے قیام کیلئے قبائلی اسکول (آشرم) کا احاطہ سونپے جانے کا تصور کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ میں امیون ڈیفیسینسی ڈس آرڈر کے بندوبست کیلئے علاقے کی قبائلی برادری کے مریضوں کیلئے قدرتی طریقہ علاج اور یوگا معالجہ کا استعمال کرنے سے متعلق خصوصی حکم ہے۔ یہ قدرتی طریقہ علاج اور یوگا اسپتال کے ساتھ تربیتی مرکز ملک کے باقی حصوں کیلئے ماڈل اکائی کے طور پر کام کریگا۔

گوہے بُدرک نیچروپیتھی اسپتال کی 20 بستروں کے ساتھ اوپی ڈی اور اسپتال میں داخل ہوئے لوگوں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہے جس میں مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ وارڈ ، اچھی طرح آراستہ یوگا حال، ڈائٹ مرکز اور قدرتی علاج کا ایک زمرہ شامل ہے۔

مذکورہ اکائی اصل میں مقامی طور سے دستیاب  وسائل کے ذریعے مقامی لوگوں کے تغذیے سے متعلق ضرورتوں پر توجہ مرکوز کریگی اور قدرتی طریقہ علاج کا استعمال کرتے ہوئے پائیدار صحت دیکھ بھال ماڈل فراہم کریگی۔ ہیلتھ کیئر سینٹر کے طور پر کام کرنے کے علاوہ یہ نوجوان قبائلی مردوں اور خواتین کو آسان قدرتی علاج دینے کیلئے تربیت بھی فراہم کریگی جس سے طویل عرصے میں پوری برادری کو فائدہ ہوگا۔ یہ انہیں خودروزگار کے ساتھ ساتھ نیچر کیور اور یوگ مراکز کے ساتھ ساتھ تندرستی اور اسپا صنعت میں روزگار دلانے میں مزید مضبوط بناسکتی ہے جہاں افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…