انڈین آئی ٹی انڈسٹری کے ’فادر‘ فقیر چند کوہلی کا انتقال

نئی دہلی،27نومبر(انڈیا نیرٹیو)

ملک کی معروف آئی ٹی کمپنی ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز (ٹی سی ایس) کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)فقیر چند کوہلی کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ فقیر چند کوہلی 96 برس کے تھے اور انہیں انڈین آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) انڈسٹری کا ’فادر‘ کہا جاتا تھا۔

ٹی سی ایس نے کوہلی کے انتقال کی تصدیق کی۔ٹاٹا گروپ کے چیرمین رتن ٹاٹا نے ایف سی کوہلی کو یاد کرتے ہوئے کہا ”ایف سی کوہلی نے ٹاٹا گروپ کو تیار کرنے کا کام کیا تھا اور شروعاتی سالوں میں اس کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے کمپنی کے لیےجو ویزن تیار کیا تھا اسی کی وجہ سے آج ٹی سی ایس کا دنیا میں ایک خاص مقام ہے۔“

سنہ 2002 میں کوہلی کو انڈین سافٹ ویئر انڈسٹری میں عمدہ کارکردگی کے لیے انھیں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ وہ 1999 میں 75 برس کی عمر میں سبکدوش ہوئے۔کوہلی کی پیدائش 19 مارچ، 1924 کو پشاور میں ہوئی تھی۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے تحت لاہور میں گورنمنٹ کالج فار مین سے گریجویشن اور بی ایس سی کیا۔بعد میں وہ کینیڈا کی کوین یونیورسٹی گئے اور 1948 میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ایس سی (آنرس) کیا۔ انہوں نے 1950 میں مَیساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے میکینیکل انجینئرنگ میں ایم ایس بھی کیا۔کوہلی ستمبر 1969 میں ٹی سی ایس کے مینیجر جنرل بنے اور 1994 میں ڈپٹی چیئرمین بنے اور باقی تاریخ ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…