اکثر و بیشتر لوگوں نے ہوائی جہاز سے ضرور سفر کیا ہوگا،لیکن اس سے جڑے کئی ایسے حقائق ہیں،جن کے بارے میں بہت کم لوگوں کو پتہ ہے۔
آج ہم آپ کو ہوائی جہاز سے جڑے کچھ دلچسپ حقائق کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
سبھی نے یہ دیکھا ہی ہوگا کہ ہوائی جہاز کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ایسا اس لیے کیوں کہ سفید رنگ گرمی کو پَراوَرتِت کرتا ہے،جو جہاز کے درجہ حرارت کو متوازن رکھتا ہے۔
ہوائی جہاز کے حادثے کی صورت میں پچھلا حصہ سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے ،کیونکہ اس کے بچنے کے امکانات 40 فیصد ہوتے ہیں۔
ہوائی جہاز میں سفر کے دوران ہوا کے غیر معمولی دباؤ کی وجہ سے ہماری ذائقہ کی کلیاں بے حس ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہوائی جہاز کا کھانا بعض اوقات ذائقہ دار نہیں لگتا ہے۔
ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت جو آکسیجن ماسک دیا جاتا ہے،وہ صرف 15 منٹ تک ہی کام کرتا ہے۔ایک مقررہ اونچائی پر پہنچنے کے بعد مسافر معمول کے مطابق سانس لینا شروع کر دیتے ہیں۔
سردی زکام ہونے پر ہمارے کان پہلے سے ہی بند ہو جاتے ہیں۔ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت وہ ہوا کے غیر معمولی دباو کو نہیں جھیل پاتے ہیں۔
اکثر لوگ ہوائی جہاز کے بارے میں جانتے تو ہیں،لیکن انہیں یہ نہیں پتہ کہ یہ کس چیز سے بنا ہوتا ہے۔در اصل ،ہوائی جہاز کو بنانے میں اِلومینیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ہوائی جہاز پر آسمانی بجلی گرنے سے اسے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے،کیوں کہ اسے ایسی چیز سے بنایا جاتا ہے،جو آسمانی بجلی کو آسانی سے گزرنے دے۔
مسافر طیارے کی اڑنے کی اوسط رفتار 890 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 920 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔