کیل،مہاسے،خشک جلد،آئیلی جلد ہو یا حساس جلدہائیڈریٹنگ فیس ماسک ان تمام الجھنوں سے چھٹکارا دلانے میں آپ کی کافی مدد کر سکتا ہے۔
چلیے ہم آپ کو جلد کو ہائیڈریٹ ،سافٹ اور چمکدار بنانے والے ہائیڈریٹنگ فیس ماسک کو بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
چیا سیڈس فیس ماسک بنانا بے حد آسان ہے۔اس کے لیے چیا سیڈس ،شہد اور دودھ چاہیے۔
اس فیس ماسک کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک چمچ چیا سیڈس کو دودھ میں رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔
اگلی صبح بھیگے ہوئے چیا سیڈس کا باریک پیسٹ بنا لیں۔اب اس میں ایک چمچ شہد ڈالیں اور سبھی اشیا کو اچھی طرح سے ملا لیں۔
اس طرح سے چیا سیڈس کا فیس ماسک تیار ہو گیا ہے۔اب اسے چہرے پر لگائیں اور قریب پندرہ منٹ بعد پانی سے چہرہ صاف کر لیں۔
بہتر نتیجے کے لیے دھیان رکھیں کہ چہرے پر چیا سیڈس فیس ماسک لگانے سے پہلے اچھے سے چہرہ واش کرنا نہ بھولیں۔
چیا سیڈس اومیگا۔3 فیٹی اِسیڈس اور اینٹی۔آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔یہ جلد کی سبھی پریشانیوں کو دور کر چہرے کو چمکدار بناتی ہے۔
چیا سیڈس فیس ماسک چیرے سے ڈیڈ سیلس،ایکنے اور ڈارک اسپاٹس کو دور کراسکین کو پلمپی اور ریڈئینٹ بناتا ہے۔
چیا سیڈس میں موجود اومیگا۔3 فیٹی اِسیڈس چہرے پر داغ ۔دھبے ،فائن لائنس،ریڈنیس اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔