سال 2023 میں ریلیز ہوں گی بالی ووڈ یہ شاندار فلمیں
پٹھان
شاہ رخ خان ،دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم اسٹارر فلم پٹھان سال 2023میں یوم جمہوریہ کے اختتام ہفتہ پر ریلیز ہوگی۔یہ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی۔
آدی پروش
آدی پروش فلم شاید 2023 کی بلا ک بسٹر فلموں میں سے ایک ہوگی۔یہ فلم ۱۲ جنوری کو ریلیز ہوگی۔حالانکہ اس فلم کی ریلیز تاریخ میں بدلاو ہو سکتا ہے۔
جوان
جوان فلم بھی شاہ رخ خان کی فلم ہے۔یہ بھی نئے سال میں ریلیز ہوگی لیکن اس کے منظر عام پر آنے والی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔یہ کافی دلچسپ اور ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی
کرن جوہر کافی وقت کے بعد اپنی فلم لے کر آ رہے ہیں۔راکی اور رانی کی پریم کہانی فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ہوں گے۔لیکن اس کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ٹائیگر 3
سلمان خان اور کٹرینا کیف اسٹارر فلم ٹائگر 3 سال 2023میں 21/اپریل کو ریلیز ہوگی۔سلمان خان اپنی یہ فلم عید پر ریلیز کرنے والے ہیں۔
انیمل
رنبیرکپور کی فلم انیمل کا اعلان کچھ وقت پہلے ہی ہوا ہے۔یہ ایک گینگسٹر ڈراما فلم ہے۔اس میں رنبیر کے ساتھ رشمیکا مندانہ بھی نظر آئیں گی۔