عظیم عالم و مفکر ، سیاست دان اور شاعر مولانا ابوالکلام آزادؔ کا یوم ولادت

ابوالکلام آزاد کی پیدائش 11 نومبر 1888 میں مکہ معظمہ میں ہوئی۔یوم تعلیم آپ کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

مولانا آزاد نے "الہلال"اور "البلاغ"اخبار نکالا اور یہ دونوں اخبار آزاد کی انگریز مخالف پالیسی پر گامزن رہا۔

مولانا آزاد نے’ تحریک عدم تعاون‘ ’ہندوستان چھوڑو‘ اور ’خلافت تحریک‘ میں حصہ لیا۔

مولانا ابوالکلام آزاد ایک اہم قومی لیڈر کی حیثیت سے ابھرے ۔

مولانا آزاد کی شریک حیات زلیخا بیگم بھی آزادی کی جنگ میں مولانا آزاد کے شانہ بہ شانہ رہیں۔

ہندوستان کی آزادی کے بعد مولانا آزاد ملک کے وزیر تعلیم بنائے گئے۔

مولانا آزاد صرف ایک سیاست داں نہیں بلکہ ایک صاحب طرز ادیب، بہترین صحافی اور مفسر بھی تھے۔

مولانا آزاد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ’بھارت رتن‘سے نوازا گیا تھا۔

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن اور دیگر تکنیکی، تحقیقی اور ثقافتی ادارے ان ہی کی دین ہے۔